جہاز میں کھڑکیاں اس کی ساخت اور انجینئرنگ ڈیزائن کے مطابق بنائی جاتی ہیں۔
EPAPER
Updated: February 27, 2026, 12:41 PM IST | Mumbai
جہاز میں کھڑکیاں اس کی ساخت اور انجینئرنگ ڈیزائن کے مطابق بنائی جاتی ہیں۔
ہوائی سفر آج کے دور میں تیز رفتار اور نسبتاً محفوظ ترین سفری ذرائع میں شمار ہوتا ہے۔ جب مسافر جہاز میں سوار ہوتے ہیں تو عموماً آرام دہ نشست، کھڑکی سے باہر کا منظر اور پرواز کا تجربہ ان کی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔ تاہم، باریک بینی سے دیکھا جائے تو اکثر سیٹیں کھڑکیوں کے عین سامنے نہیں ہوتیں۔کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ طیارے میں سیٹیں کھڑکیوں کے بالکل سامنے نہیں ہوتیں، کیوں؟
یہ بھی پڑھئے: برف کی سطح پھسلن والی ہوتی ہے،کیوں؟
کھڑکیوں اور سیٹوں کی ساختی ترتیب
جہاز میں کھڑکیاں اس کی ساخت اور انجینئرنگ ڈیزائن کے مطابق بنائی جاتی ہیں۔ اونچائی پر فضائی دباؤ میں تبدیلیوں کو برداشت کرنے کیلئے طیارے کے ڈھانچے کو مخصوص مضبوطی درکار ہوتی ہے، اسی مناسبت سے سیٹوں کے درمیان فاصلہ بھی طے کیا جاتا ہے۔
حفاظتی تقاضے اور آمدنی کا توازن
طیارہ ساز کمپنیوں کا مقصد معیاری سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ مسافروں کی حفاظت یقینی بنانا اور اپنی آمدنی میں اضافہ کرنا ہوتا ہے۔ سیٹوں کی ترتیب اسی توازن کو مدنظر رکھ کر کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: پھولوں یا عطر کی خوشبو ہوا میں پھیل جاتی ہے، کیوں؟
سیٹوں کی سیدھ اور معاشی پہلو
اگر سیٹوں کو مکمل طور پر کھڑکیوں کی سیدھ میں لگایا جائے تو جہاز میں زیادہ سیٹیں نصب کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ حفاظتی معیارات کے باعث نشستوں کی تعداد کم ہونے سے کمپنیوں کی آمدنی متاثر ہو سکتی ہے، اسی لئے ایک معیاری طریقۂ کار اختیار کیا جاتا ہے۔
مختلف طیاروں کے ڈیزائن کا فرق
تمام جہازوں کے ڈیزائن اور کھڑکیوں کی پوزیشن ایک جیسی نہیں ہوتی۔ ہر طیارے کی ساخت کے مطابق سیٹوں کی ترتیب بدلتی ہے اس لئے کھڑکیوں اور سیٹوں کی مکمل ہم آہنگی شاذ و نادر ہی دیکھنے میں آتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: قطبین میں برف سال بھر جمی رہتی ہے، کیوں؟
ہنگامی اخراج اور اندرونی ترتیب کی ضرورت
جہاز کے اندر سیٹوں کی تنصیب کیلئے ہنگامی اخراج کے راستوں، گزرگاہوں اور عملے کی نقل و حرکت کو بھی پیشِ نظر رکھا جاتا ہے۔ اگر سیٹیں محض کھڑکیوں کی سیدھ میں لگائی جائیں تو ہنگامی اخراج کے راستوں کی ترتیب متاثر ہو سکتی ہے، اس لئے سیٹوں کی جگہ کا تعین مجموعی حفاظتی منصوبہ بندی کے مطابق کیا جاتا ہے۔