عامر خان کے بھانجے عمران خان کی آخری فلم ۲۰۱۵ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے وہ فلموں کی دنیا سے دور ہیں۔ تاہم، حال ہی میں ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ نیٹ فلکس کی ایک فلم کے ساتھ بطور اداکار بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار ہیں۔
EPAPER
Updated: September 12, 2024, 9:29 PM IST | Mumbai
عامر خان کے بھانجے عمران خان کی آخری فلم ۲۰۱۵ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے وہ فلموں کی دنیا سے دور ہیں۔ تاہم، حال ہی میں ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ نیٹ فلکس کی ایک فلم کے ساتھ بطور اداکار بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار ہیں۔
’’جانے تو یا جانے نا‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں بطور اداکار اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے عمران خان برسوں سے فلموں سے دور ہیں۔ انہیں ان کے ’’روم کوم‘‘ (رومانس اور کامیڈی) والے کردار کیلئے پسند کیا جاتا ہے۔ ۲۰۱۵ء میں ان کی آخری فلم ’’کٹی بٹی‘‘ ریلیز ہوئی تھی۔ حالیہ مہینوں میں عمران خان نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ ’’جانے تو یا جانے نا‘‘ کے ڈائریکٹر عباس ٹائر والا کے ساتھ اداکاری کے میدان میں واپسی کر رہے ہیں۔ اس کے بعد یہ اطلاع ملی کہ عمران خان کی واپسی ایک جاسوسی تھریلر ویب سیریز سے ہورہی ہے جو ہاٹ اسٹار پلس ڈزنی پر نشر ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے: ویر داس ایمی ایوارڈز کی میزبانی کرنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے
تاہم، جیو اور ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کے انضمام کی وجہ سے یہ پروجیکٹ ختم ہو گیا۔ اس کے بعد عمران نے فلم کمپینین سے کہا تھا کہ ’’جو پروجیکٹس تھے وہ ختم ہوگئے اور مجھے خوشی ہے کہ وہ ختم ہوگئے کیونکہ میں واپسی گولی بندوق کے ساتھ نہیں کرنا چاہتا۔‘‘ پیپنگ مون کی ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عامر خان اپنے بھانجے عمران خان کو فلموں میں واپس لارہے ہیں اور وہ ایک رومانس کامیڈی فلم پر کام کررہے ہیں۔ یہ فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ خبریں ہیں کہ اس فلم میں عمران خان وہی کردار ادا کریں گے جو وہ برسوں سے کرتے آئے ہیں۔ اس فلم کے ہدایتکار دانش اسلم ہوں گے جنہوں نے ۲۰۱۰ء کت فلم ’’بریک کے بعد‘‘ کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیئے تھے۔ اس فلم کا پروڈکشن چند مہینوں میں شروع ہوگا۔