Inquilab Logo

گوہاٹی میں معمر خواتین نے شاہ رخ خان کی’جوان‘ دیکھی

Updated: September 19, 2023, 7:35 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

شاہ رخ خان کی فلم جوان کافی ہٹ ہوگئی ہے۔ گوہاٹی، آسام میں شاہ رخ خان کےپرستاروں کی تنظیم نےایک اولڈ ایج ہوم کی معمرخواتین کے لیے جوان کے خصوصی شو کا اہتمام کیا۔

Shah Rukh Khan in Jawan.Photo. INN
شاہ رخ خان فلم ’جوان‘ میں۔ تصویر:آئی این این

شاہ رخ خان کی فلم جوان کافی ہٹ ہوگئی ہے۔ گوہاٹی، آسام میں شاہ رخ خان کےپرستاروں کی تنظیم نےایک اولڈ ایج ہوم کی معمرخواتین کے لیے جوان کے خصوصی شو کا اہتمام کیا۔ شاہ رخ خان یونیورس فین کلب اکاؤنٹ کے ذریعے ایکس (سابقہ ٹویٹر)پر شیئر کئےگئےایک ویڈیومیں معمرخواتین کو ایکشن انٹرٹینر کا شو دیکھنے کے بعد مسکراتے ہوئے اور خوشی سے کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا۔اس پوسٹ کا عنوان تھا،’’ہر عمر کی خواتین شاہ رخ خان سےمحبت کرتی ہیں ذرا گواہاٹی میں ایک اولڈ ایج ہوم کی ان مسکراتی ہوئی خواتین کو دیکھیں جو جوان کو دیکھ رہے ہیں۔‘‘ اتوار کو،شاہ رخ خان نے اس پوسٹ کا جواب دیا، اور لکھا،’’آپ کا شکریہ اور ان میں سے ہر ایک کو بڑاہگ(گلے لگانا)… خوشی ہے کہ میں اپنی فلموں کے ذریعے ان کے چہروں پر مسکراہٹ لا سکتا ہوں !!!! گوہاٹی، براہ کرم ان سے میری محبت اور بے پناہ شکریہ ادا کریں !!!‘‘ ایکس پر ایک اور پوسٹ میں ، خان نے پونے، مہاراشٹر کے مداحوں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے مشہور وکٹری تھیٹر میں ’جوان‘کا ویک اینڈ شو دیکھا۔ انہوں نےلکھا’’شکریہ پونے!!! آپ سب کی صحت اور خوشی کی خواہش کرتا ہوں … امید ہے کہ آپ کا ویک اینڈ جوان کے ساتھ اچھا گزرا ہوگا!!!‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK