بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’پٹھان‘ میں اُن کا اور دپیکاپڈوکون کا ہیئر اسٹائل ایک جیسا تھا۔
Updated: June 28, 2022, 12:51 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’پٹھان‘ میں اُن کا اور دپیکاپڈوکون کا ہیئر اسٹائل ایک جیسا تھا۔
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’پٹھان‘ میں اُن کا اور دپیکاپڈوکون کا ہیئر اسٹائل ایک جیسا تھا۔سُپر اسٹار نے ۲۵؍ جون کو انڈسٹری میں ۳؍ دہائیاں مکمل کیں اور اس خاص دن پر انہوں نے پہلی بار انسٹاگرام پر لائیو سیشن بھی کیا۔ اس سیشن میں بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے مداحوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ میں اپنے نئے روپ کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔شاہ رخ خان نے سیشن کے دوران کہا کہ جب پٹھان میں میرے لُک کی بات آتی ہے تو مجھے فلم میں اپنے لمبے بال سب سے زیادہ پسند ہیں۔اداکار نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بالوں کا واحد مسئلہ یہ تھا کہ ان کا اور دپیکا پڈوکون کا ایک ہی ہیئر اسٹائل تھا جس کی وجہ سے وہ دونوں ایک جیسے ہی نظر آرہے تھے۔شاہ رخ خان نے کہا کہ اس مسئلے کی وجہ سے میں نے اپنے کریئر میں پہلی بار اپنی ٹیم کے ساتھ اپنے ہیئر اسٹائل پر بات کی۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر یہ فلم ان کے مداحوں کو پسند آئی تو مستقبل میں پٹھان۲؍ بھی آسکتی ہے۔بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ لوگوں کو فلم پسند آئے گی، ہم سب نے کام کیا ہے اور اس پر بہت محنت کر رہے ہیں۔