Inquilab Logo

شاہ رخ خان کی پٹھان کی بنگلہ دیش میں بھی دھوم،عوام تھیٹر میں رقص کرتے نظر آئے

Updated: May 16, 2023, 11:02 AM IST | Mumbai

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان بنگلہ دیش میں بھی دھوم مچا رہی ہے۔ وہاں فلم کو۴۸؍اسکرینز پر ریلیز کیاگیاہے۔اس طرح وہاں فلم کے روزانہ۲۰۰؍شوہو رہے ہیں۔

People of Bangladesh with the poster of the movie Pathaan
بنگلہ دیش کے عوام فلم پٹھان کے پوسٹر کے ساتھ

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان بنگلہ دیش میں بھی دھوم مچا رہی ہے۔ وہاں فلم کو۴۸؍اسکرینز پر ریلیز کیاگیاہے۔اس طرح وہاں فلم کے روزانہ۲۰۰؍شوہو رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق۱۲؍مئی کو ریلیز ہونے والی اس فلم کے شو ہاؤس فل رہے۔ لوگ اس فلم کو تھیٹروں میں بہت پسند کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیووائرل ہو رہےہیں جن میں لوگ سینماگھروں میں فلم کے گانوں پر ڈانس کر رہے ہیں۔ بظاہر بنگلہ دیش میں پہلی بار کسی ہندی فلم کو بڑے پیمانے پر ریلیز کیا گیا ہے۔معلومات کے مطابق فلم نے پہلے دن۵۰؍لاکھ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔
فلم ۴؍سے ۵؍کروڑ کا لائف ٹائم کلیکشن کر سکتی ہے
 سوشل میڈیا پر کچھ تصاویروائرل ہو رہی ہیں جن میں لوگ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی سڑکوں پر پٹھان کا پوسٹر اٹھائےنظر آ رہے ہیں۔ بنگلہ دیش میں سینما گھروں کی تعداد بہت کم ہے۔اس کے باوجود ایک اندازے کے مطابق فلم وہاں ۴؍ سے۵؍کروڑ کا لائف ٹائم کلیکشن کرے گی۔فی الحال پٹھان کا کل اوورسیز کلیکشن ۳۹۷؍کروڑ ہے۔ اگر فلم وہاں ۴؍  سے ۵؍کروڑ جمع کرتی ہے، تو کل بیرون ملک ۴۰۰؍ کروڑ کا ہو جائے گا۔
فلم کو قوانین میں تبدیلی کرکے ریلیز کیا گیا
 بنگلہ دیش کی حکومت نےاب فیصلہ کیا ہے کہ اب سے ہر سال ۱۰؍غیر ملکی فلمیں تجارتی طور پر ریلیز کی جائیں گی۔ پٹھان سے پہلے ۲۰۰۹ءمیںسلمان خان کی فلم وانٹیڈ بھی بنگلہ دیش میں ریلیز ہوئی تھی۔اس وقت بنگلہ دیش کی حکومت نےکچھ نرمی کی تھی۔ تاہم ایک مقامی سینما ایسوسی ایشن نے فلم کی ریلیز کے خلاف احتجاج کیا۔ پھر وانٹیڈ کو۵۰؍تھیٹروں سے نکالا گیا جہاں یہ ایک ہفتے سے چل رہی تھی۔
بنگلہ دیش میں بھی شاہ رخ کی زبردست فین فالوونگ ہے
 لوگ پٹھان اور بے شرم رنگ جیسے گانوں پر رقص کرتے ہوئےتھیٹروںمیں جمع ہو گئے۔ اس سےظاہر ہوتا ہے کہ بنگلہ دیش کے لوگوں میں شاہ رخ اور ان کی فلم کا جنون ہے۔ یش راج فلمزسےوابستہ ایک فنکار نیلسن ڈیسوزا نے کہا، `ہم پٹھان کو بنگلہ دیش میںریلیزکرنےپر وہاں کے حکام کے شکر گزارہیں۔ بنگلہ دیش میں شاہ رخ خان کے مداحوں کی بڑی تعدادہے اور ہم اس فلم کو ناظرین تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ یہ فلم بنگلہ دیش میں ہمارے ملک کی ثقافت اور سینما کی بھی نمائندگی کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK