Inquilab Logo

آمدنی کے معاملے میں جوان کو ’غدر۲‘ پر سبقت حاصل

Updated: September 16, 2023, 11:32 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سنیماکی دنیا ہمیشہ ہی سرپرائزز سے بھری رہتی ہے اور عالمی باکس آفس پر دوڑ ایک کیل کاٹنے والے تھرلر سےکم نہیں ہوتی۔

`Ghadr 2` and `Jawan`. Photo: INN
’غدر۲‘اور ’جوان‘۔ تصویر:آئی این این

سنیماکی دنیا ہمیشہ ہی سرپرائزز سے بھری رہتی ہے اور عالمی باکس آفس پر دوڑ ایک کیل کاٹنے والے تھرلر سےکم نہیں ہوتی۔ شاہ رخ خان کی فلم جوان عالمی باکس آفس پر سنی دیول کی فلم ’غدر۲‘ کو پیچھے چھوڑنےمیں کامیاب ہوگئی ہے۔شا ہ رخ کی فلم جوان نے عالمی پیمانے پر ۶۹۵ء۶۷؍کروڑ کی آمدنی کرلی ہے جس میں سے ۴۶۵ء۸۷؍ کروڑ صرف ہندوستان سے کمائے ہیں جبکہ دیگر ممالک سے اس نے ۲۲۹ء۸؍کروڑ کی آمدنی کی ہے۔اس طرح یہ فلم سنی دیول کی فلم غدر۲؍ سے سبقت لے گئی ہے جس نے عالمی سطح پر اب تک ۶۷۹ء۶۹؍ کروڑ کمائے۔کمال کی بات یہ ہے کہ شاہ رخ کی فلم جوان ان کی ہی پچھلی فلم پٹھان سے ہی پیچھے ہے جس نے عالمی سطح پر ۱۰۵۰ء۴؍کروڑ روپے کمائے ہیں ۔اب جوان کے تعلق سے امید کی جارہی ہے کہ وہ پٹھان کا بھی ریکارڈ توڑنے کی جانب گامزن ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK