Inquilab Logo

دسمبر کے پہلے ہفتہ میں ۲۱؍فلمیں سنیما گھروں کی زینت بنیں گی

Updated: November 29, 2022, 12:21 PM IST | Agency | Mumbai

دسمبرکےپہلےہفتےمیں باکس آفس پر بڑا دھماکہ ہونے والاہے۔ اس ہفتےمختلف زبانوں کی ۲۱؍فلمیں سنیماگھروں کی زینت بننے والی ہیں۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر :آئی این این

 دسمبرکےپہلےہفتےمیں باکس آفس پر بڑا دھماکہ ہونے والاہے۔ اس ہفتےمختلف زبانوں کی ۲۱؍فلمیں سنیماگھروں کی زینت بننے والی ہیں۔ یعنی یہ ہفتہ کرائم، تھرل اور کامیڈی سےبھرپور ہونے والا ہے۔اس ہفتےمیں ہندی کےساتھ ساتھ دیگر زبانوں کی بھی کئی بہترین فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں، تو آئیےبلا تاخیر ۲۸؍نومبر سے۴؍ دسمبر تک آنے والی فلموں کے نام دیکھیں۔
ہندی میں صرف آیوشمان کھرانہ کی ’این ایکشن ہیرو‘ ریلیز ہوگی
 اس ہفتے ہندی زبان میں صرف ایک فلم ریلیز ہونےجا رہی ہے۔باکس آفس پر راج کرنے والی دریشیم۲؍اور بھیڑیا کو ٹکر دینے کیلئے ۲؍ دسمبر کو آیوشمان کھرانہ اور جے دیپ اہلاوت کی فلم ’این ایکشن ہیرو‘ دستک دینے والی ہے۔واضح رہے کہ آیوشمان کی اس سال لگاتار۲؍فلمیں فلاپ ہوئیں۔ اب دیکھنایہ ہے کہ کیا اداکارکی یہ فلم بڑے پردے پر اچھی کارکردگی دکھا پائے گی؟
تیلگو اور ملیالم فلموں کے درمیان ٹکر ہوگی
 اس ہفتےتیلگو اور ملیالم فلموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔  ۲؍دسمبر کوتیلگو باکس آفس پر ’ہٹ دی سیکنڈ کیس‘،’پریم دیشم‘،’دشٹ کوٹا‘،’مٹی کشتی‘، ’دوستان‘ریلیزہو رہی ہیں۔اس کے علاوہ  ملیالم میں’گولڈ‘،’سعودی ویلّکّا‘، ’پرتھی نیراپرادھی یانو‘  ریلیزہو رہی ہیں۔تاہم، ان فلموں کا مقابلہ کرنے کے لیے آیوشمان کھرانہ کی’این ایکشن ہیرو‘بھی۲؍ دسمبر کو ہندی باکس آفس پر دستک دے رہی ہے۔
کنڑ زبان میں۶؍ فلمیں آنے والی ہیں
 اس کےساتھ ہی اس ہفتےکنڑ زبان کی۶؍ فلموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوگا۔باکس آفس پرٹکراؤصرف ہندی اور تیلگو زبان کی فلموں کے درمیان ہی نہیں ہوگابلکہ اس ہفتے کنڑ فلمیں ’دھارنی منڈل مدھیا ڈولگے‘، ’تھیمیّا اینڈ تھیمیّا‘، ’دشٹ کوٹا‘، ’وسنتی نلڈنگا‘،’سیکنڈ لائف‘،’نیناپو مارو کلیسیداگا‘ سینما گھروںںیں جلوہ گر ہوں گی۔ یہ ۶؍ فلمیں۲؍ دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK