Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایڈ شیران نے ہندوستان آمد کے دوران اریجیت سنگھ کے ساتھ کشتی کی سیر کی

Updated: June 03, 2025, 10:09 PM IST | Mumbai

برطانوی گلوکار ایڈ شیران نے ہندوستان کے دورے کے درمیان اریجیت سنگھ کے ساتھ کشتی کی سیر کی اور کافی کا لطف اٹھایا- انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنا نغمہ "سفائر" بھی گایا-

Ed Sheeran with Arijit Singh during his India tour. Photo: X
ایڈ شیران اپنے ہندوستان دورے کے درمیان اریجیت سنگھ کے ساتھ ۔ تصویر: ایکس

برطانوی گلوکار ایڈ شیران  نے اپنے ہندوستان دورے کے درمیان اریجیت سنگھ کے ساتھ کشتی کی سیر کی اور شاہ رخ خان کے ساتھ اپنا اگلا نغمہ "سفائر" گایا- انہوں نے پیر کو سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی تھیں- ان میں سے ہی ایک تصویر میں انہیں ایس آر کے، کے ساتھ اپنا اگلا نغمہ "سفائر" گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے- انسٹاگرام پر شیئر کئے گئے ویڈیو کے ساتھ ایڈ شیران نے شاہ رخ خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے "مجھے اس شخصیت سے بہت محبت ہے-" (Love The Guy So Much)-


ایک اور تصویر میں ایڈ شیران کو ایک کشتی پر اریجیت سنگھ کے ساتھ کافی کا لطف اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے- انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے "میں نے اور اریجیت سنگھ نے کشتی پر کافی کا لطف لیا-"

باہوبلی فلم کا سیٹ
پوسٹ میں ایڈ شیران کو ہندی میں گانا گنگناتے، ہندوستانی ساز بجاتے اور ان کے ہاتھوں میں پنچابی رسم الخط میں ایک ٹیٹو بھی دیکھا جاسکتا ہے- ایڈ شیران نے "باہوبلی" فلم کا سیٹ بھی دیکھا اور کہا کہ وہ حقیقی زندگی میں اسے دیکھ کر "حیران" رہ گئے- قبل ازیں ایڈ شیران کئیں مرتبہ ہندوستان کا دورہ کرچکے ہیں اور اریجیت سنگھ، شاہ رخ  خان اور میوزک انڈسٹری کے اپنے دوستوں سے بھی مرتبہ ملاقات کرچکے ہیں-  "تھنکنگ آؤٹ لاؤڈ" کے گلوکار نے اپنے "میتھے میٹیکل ٹور" کے تحت بھی ہندوستان کا دورہ کیا تھا-

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK