• Sun, 04 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستان کو شکست دے کر ہندوستان نے ایشیائی کھیلوں کا کرکٹ کا طلائی تمغہ جیتا

Updated: October 03, 2026, 8:03 PM IST | New Delhi

ابھیشیک شرما (۶۱)، تلک ورما (ناٹ آؤٹ ۵۱) اور شیوم دوبے (۲۷؍ رن/ ۲؍وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے ایشیائی کھیل ۲۰۲۶ء کے کرکٹ مقابلے کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان کو ۱۹؍ رن سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کر لیا۔

Team India.Photo:X
ٹیم انڈیا۔ تصویر:ایکس

ابھیشیک شرما (۶۱)، تلک ورما (ناٹ آؤٹ ۵۱) اور شیوم دوبے (۲۷؍ رن/ ۲؍وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے ہفتہ کو ایشیائی کھیل ۲۰۲۶ء کی کرکٹ مقابلے کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان کو ۱۹؍ رن سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کر لیا۔۲۱۲؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری پاکستان کی ٹیم کے لیے کپتان صاحبزادہ فرحان اور ماجد صداقت کی افتتاحی جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے ۳۳؍ رن جوڑے۔ چوتھے اوور میں واشنگٹن سندر نے صاحبزادہ فرحان (۱۰) کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اگلے ہی اوور میں اکشر پٹیل نے عثمان خان (۳) کو آؤٹ کردیا۔ پاکستان کی تیسری وکٹ ساتویں اوور میں ماجد صداقت (۲۳) کے طور پر گری۔ اس کے بعد حسن نواز اور صائم ایوب کی جوڑی نے پاکستان کی اننگز کو سنبھالا۔


 دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے ۸۷؍ رن جوڑ کر پاکستان کی میچ میں واپسی کرائی۔ ۱۵؍ویں اوور میں شیوم دوبے نے صائم ایوب (۲۹) کو آؤٹ کرکے اس شراکت داری کا خاتمہ کیا۔ ۱۸؍ویں اوور میں واشنگٹن سندر نے عبدالصمد (۹) کو آؤٹ کرکے پاکستان کو پانچواں جھٹکا دیا۔ اس دوران حسن نواز نے ایک سرا سنبھالے رکھتے ہوئے تیزی سے رن بنائے۔ شیوم دوبے نے انہیں میچ کی آخری گیند پر وکٹ کیپر سنجو سیمسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ انہوں نے۵۱؍ گیندوں میں ۵؍ چوکے اور ۷؍ چھکوں کی مدد سے ۹۶؍ رن کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی ٹیم مقررہ ۲۰؍ اوور میں ۶؍ وکٹ پر ۱۹۲؍ رن ہی بنا سکی اور مقابلہ ۱۹؍ رن سے ہار گئی۔ہندوستان کی جانب سے شیوم دوبے، واشنگٹن سندر اور اکشر پٹیل نے ۲۔۲؍ وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھئے:پریٹوریئس نے ۷۹؍ گیندوں پر ۱۸۸؍ رنز بنا کر کرس گیل کا ریکارڈ توڑا

اس سے پہلے آج یہاں ابھیشیک شرما (۶۱) اور تلک ورما (ناٹ آؤٹ ۵۱) کی جارحانہ نصف سنچری اننگز کی بدولت ہندوستان نے پاکستان کو جیت کے لیے ۲۱۲؍ رن کا ہدف دیا تھا۔ ہندوستانی کپتان شریاس ایّر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری ہندوستانی ٹیم کو تیسرے اوور کی پہلی گیند پر  ویبھو سوریہ ونشی (۱۵) کے طور پر پہلا جھٹکا لگا۔ اگلے ہی اوور میں سنجو سیمسن ۲؍ رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد کپتان شریاس ایّر نے ابھیشیک شرما کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے ۴۲؍ رن کی شراکت داری ہوئی۔ آٹھویں اوور میں عرفات منہاس نے ابھیشیک شرما کو اسٹمپ آؤٹ کرکے اس شراکت داری کو توڑا۔ ابھیشیک نے ۲۸؍ گیندوں میں ۳؍چوکے اور ۷؍ چھکے لگاتے ہوئے ۶۱؍ رن کی اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھئے:ارچناپورن سنگھ کے خاندان کی یوٹیوب سے زبردست کمائی، نیا مکان خریدنے کی تیاری

۱۳؍ویں اوور میں ایشان کشن ۲۰؍ رن اور اگلے اوور میں شریاس ایّر ۲۱؍رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ شیوم دوبے نے ۱۵؍ گیندوں میں ۲؍ چوکے اور۲؍ چھکوں کی مدد سے ۲۷؍ رن بنائے۔ ہندوستان نے مقررہ ۲۰؍ اوور میں ۶؍ وکٹ پر ۲۱۱؍ رن کا چیلنجنگ اسکور کھڑا کیا۔ تلک ورما نے ۲۲؍ گیندوں میں ۳؍ چوکے اور۴؍ چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ ۵۱؍ رن کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس اور احمد دانیال نے ۲۔۲؍ وکٹیں حاصل کیں۔ صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK