• Tue, 25 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان نے نابینا خواتین ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ جیت لیا

Updated: November 24, 2025, 7:07 PM IST | Columbo

ہندوستان نے اتوارکوکولمبو میں نیپال کو ۷؍ وکٹوں سے شکست دے کر پہلا نابینا خواتین ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ جیت لیا۔ ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیپال کو۱۱۴؍رن پر۵؍ کھلاڑی آؤٹ تک محدود کر دیا۔

Blind Team India.Photo:PTI
نابینا ٹیم انڈیا۔ تصویر:پی ٹی آئی

ہندوستان نے اتوارکوکولمبو میں نیپال کو ۷؍ وکٹوں سے شکست دے کر پہلا نابینا خواتین ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ جیت لیا۔ ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیپال کو۱۱۴؍رن  پر۵؍ کھلاڑی آؤٹ تک محدود کر دیا۔ جواب میں  ہندوستان نے۱۲؍ اوورز میں ۳؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۱۷؍ رنز بنا کر یہ اعزاز اپنے نام کر لیا  اور ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست  چمپئن  بن گیا۔ اس ابتدائی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا، پاکستان، سری لنکا اور امریکہ کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھئے:جموں و کشمیر: میڈیکل کالج میں مسلم طلبہ کے داخلے پر پابندی کیلئے بی جے پی کا میمو قبول کرنے پر تنازع

ہندوستان کی پھولا سارین نے ۲۷؍ گیندوں پر۴۴؍ رنز کے ساتھ سب سے زیادہ اسکور کیا۔ نیپال کی جانب سے سَرِیتا گھِمیرے ۳۸؍ گیندوں پر ۳۵؍ رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں تیزی سے کمی سے معیشت کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا؟

سری لنکا اور  ہندوستان نے مشترکہ طور پر اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کی  جبکہ فائنل سری لنکا کے سب سے قدیم ٹیسٹ وینیو پی ساراواَنامُتّھو اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ نابینا کرکٹ میں سفید پلاسٹک کی گیند استعمال ہوتی ہے، جس کے اندر بال بیئرنگز ہوتے ہیں جو گیند گھومنے یا رول کرنے پر آواز پیدا کرتے ہیں، تاکہ کھلاڑی اسے سن سکیں۔
گیند باز کو گیند پھینکنے سے پہلے بیٹر سے پوچھنا ہوتا ہے کہ کیا وہ تیار ہے  اور پھر کم از کم ایک باؤنس کے ساتھ انڈر آرم گیند کرتے ہوئے پلے  پکارنا ہوتا ہے۔ ہر ٹیم میں ۱۱؍ کھلاڑی ہوتے ہیں، جیسے روایتی کرکٹ میں، مگر ان میں کم از کم چار کھلاڑی مکمل طور پر نابینا ہوتے ہیں۔ منصفانہ مقابلے کے لیے کھلاڑیوں کو پٹی باندھنا ضروری ہوتا ہے۔
فیلڈر اپنی پوزیشن بتانے کے لیے ایک بار تالیاں بجاتے ہیں۔دیگر کھلاڑی جزوی بینائی رکھتے ہیں اور انہیں بینائی کے مطابق درجہ بندی کیا جاتا ہے، بی  ۲؍ کھلاڑی دو میٹر تک دیکھ سکتے ہیں، جبکہ بی ۳؍ چھ میٹر تک۔ہر ٹیم میں زیادہ سے زیادہ ۸؍ بی  وَن  (بالکل نابینا) کھلاڑی ہوسکتے ہیں۔ بی وَن  کھلاڑیوں کے بنائے گئے ہر رن کو دو رنز شمار کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK