Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستانی اداکارہ ماؤرہ حسین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہندوستان میں نظر آنے لگا

Updated: July 01, 2025, 10:17 PM IST | Mumbai

پاکستانی اداکارہ ماؤرہ حسین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہندوستان میں نظر آنے لگا ہے۔ یاد رہے کہ ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے‘‘ کے بعد پاکستانی اداکاروں کے نسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک کر دیئے گئے تھے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

پاکستانی اداکارہ ماؤرہ حسین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہندوستان میں نظر آنے لگا۔ منگل کو متعدد سوشل میڈیا صارفین کو انسٹاگرام پر ماؤرہ حسین کا اکاؤنٹ نظر آیا جسے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بلاک کردیا گیا تھا۔ ماؤرہ حسین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ نظر آنے لگا ہے لیکن عاطف اسلم، فواد خان، ہانیہ عامر، ماہرہ خان اور دیگر پاکستانی اداکاروں کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اب بھی نظر نہیں آرہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: شریا پلگاؤکر کی ویب سیریز ’’منڈالامرڈرز‘‘ ۲۵؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی

ماؤرہ حسین کو ’’صنم تیری قسم ۲‘‘ سے نکال دیا گیا تھا
یاد رہے کہ ماؤرہ حسین کو ۲۰۱۶ء کی فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ سے ہندوستان میں شہرت حاصل ہوئی تھی۔ تاہم، پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد دونوں ممالک کے سیاسی تعلقات خراب ہوگئے تھے اور ہندوستانی حکومت نے پاکستانی فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک کر دیئے تھے۔ 

حکومت ہند نے پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کئے جانے کے تعلق سے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کیلئے ایڈوائزری بھی جاری کی تھی۔ تمام او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو پاکستان کے نغمے، ویب سیریز، فلموں، پوڈ کاسٹ اور دیگر مواد پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔ ایڈوائرزی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے رولز ۲۰۲۱ء کا حوالہ بھی دیا گیا تھا جس کے مطابق ناشروں کو ایسے مواد شائع کرنے سے منع کیا گیا تھا جو ہندوستان کے استحکام اور سالمیت کیلئے خطرہ ثابت ہوں۔ بعد ازیں ماؤرہ حسین کو ’’صنم تیری قسم‘‘ کے سیکوئل سے بھی نکال دیا گیا تھا۔ ہرش وردھن رانے نے اپنے انسٹاگرام پر ایک بیان بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے ’’صنم تیری قسم۲‘‘ کا حصہ بننے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر پروڈیوسرز اسی کاسٹ کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں تو وہ فلم کا حصہ نہیں بنیں گے۔ تاہم، فلمسازوں نے بعد میں فرنچائز سے ماؤرہ حسین کو نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK