بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک انٹرویو کے دوران ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اپنا ردعمل دیا۔
بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک انٹرویو کے دوران ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اپنا ردعمل دیا۔ معروف کامیڈین کپل شرما کے مزاحیہ شو کے دوران میزبان نے کنگنا رناوت سے سوال کیا کہ کیا وہ ہالی ووڈ میں کام کرنے جارہی ہیں یا اگر انہیں موقع ملا تو وہ ڈیبیو کریں گی؟اداکارہ نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، ہمیں کہیں جانے کی ضرورت نہیں، پوری دنیا سمٹ کر ایک جگہ آچکی ہے، بہت سے لوگ مختلف ممالک سے ہندوستان کا رخ کرتے ہیں اور یہاں کام کرنا پسند کرتے ہیں۔کنگنا نے ہالی ووڈ میں قدم کرنے کے حوالے سے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ انہوں نے اپنی فلم سے متعلق بتایا کہ ہم نے عالمی طرز کی فلم بنائی جس میں۸۰؍ فیصد ٹیلنٹ ہندوستان کا ہے۔