’بیسٹ مڈل ایسٹ پلیئر ایوارڈ‘ وصول کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ میرا مقصد کیا ہے، میں مزید ٹرافیز جیتنا چاہتا ہوں اور ایک ہزار گول کرنا چاہتا ہوں، اگر انجری نہ ہوئی تو میں ایک ہزار گول ضرور کروں گا۔
EPAPER
Updated: December 29, 2025, 9:54 PM IST | Dubai
’بیسٹ مڈل ایسٹ پلیئر ایوارڈ‘ وصول کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ میرا مقصد کیا ہے، میں مزید ٹرافیز جیتنا چاہتا ہوں اور ایک ہزار گول کرنا چاہتا ہوں، اگر انجری نہ ہوئی تو میں ایک ہزار گول ضرور کروں گا۔
پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل تیسری مرتبہ مشرقِ وسطیٰ بہترین فٹبالر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پرتگالی اسٹار کو یہ اعزاز دبئی میں منعقد ہونے والی گلوب سوکر ایوارڈز کی تقریب میں دیا گیا، جہاں انہوں نے کریم بنزیما، سالم الدوسری اور ریاض محرز جیسے نمایاں کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑا۔ ۲۰۲۵ءکے دوران رونالڈو نے تمام مقابلوں میں مجموعی طور پر۴۰؍ گول اسکور کئے، جو ان کی شاندار فارم اور مستقل کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔
🚨 Cristiano Ronaldo: “I want more titles and I will reach that number”. 1️⃣0️⃣0️⃣0️⃣@Globe_Soccer 🎥 pic.twitter.com/SH3uTkoCSC
— Fabrizio Romano (@FabrizioRomano) December 29, 2025
وہ اس وقت سعودی عرب کے معروف کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ان کا معاہدہ۲۰۲۷ء کے وسط تک جاری رہے گا۔ ایوارڈ وصول کرتے وقت۴۰؍ سالہ اسٹار فٹبالر نے جذباتی تقریر میں کہا کہ مزید کھیلنا بہت مشکل ہے لیکن میرا جذبہ بلند ہے اور میں مزید کھیلنےکیلئے تیار ہوں۔ رونالڈو نے کہا کہ اس سے قطع نظر کہ مڈل ایسٹ میں کھیلوں یا یورپ میں، میں فٹبال کھیلنا، گولز کرنا اور ٹرافیز جیتنا پسند کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ میرا مقصد کیا ہے، میں مزید ٹرافیز جیتنا چاہتا ہوں اور ایک ہزار گول کرنا چاہتا ہوں، اگر انجری نہ ہوئی تو میں ایک ہزار گول ضرور کروں گا، انشاءاللہ۔