Inquilab Logo

شو کیلئے ایشا تلوار نے رُدالی جیسا لُک اپنا یا تھا

Updated: May 28, 2023, 9:49 AM IST | Mumbai

ایشا تلوار اپنے تازہ ترین شو، ساس بہو اور فلیمنگو میں اپنے راجستھانی روپ کیلئے بحث کا موضوع بنی ہوئی ہیں۔

Ishata lwar
ایشا تلوار

ایشا تلوار اپنے تازہ ترین شو، ساس بہو اور فلیمنگو میں اپنے راجستھانی روپ کیلئے بحث کا موضوع بنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس  روپ کو   ۱۹۹۳ء کی کلاسک فلم رُدالی سے لیاگیا تھا جس میں ڈمپل کپاڈیہ مرکزی کردار میں تھیں۔ ایشا کیلئے ڈمپل کی شکل کو اپنانا ایک اعزاز کی بات تھی جب کہ انہوں نے خود اپنے شو ساس بہو اور فلیمنگو میں تجربہ کار اداکارہ کے ساتھ اسکرین شیئر کیاہے۔ ایشا تلوار کہتی ہیں ’’کہانی راجستھان پر مبنی ہے اور اس لئے میرے کردار، بڑی بہو کا ایک مخصوص لباس ہے۔ صحیح  روپ کیلئے  مجھے  رُدالی میں ڈمپل میڈم جیسا گیٹ اپ کرنا تھا۔ شو میں، میں ڈمپل میڈم کے روپ کو دوبارہ پردے پر دکھانا چاہتی تھی۔ میں نے اپنی تحقیق کےلئے فلم رُدالی کو دوبارہ دیکھا اور پھر کیا ہی کہنا تھا میں لیجنڈری ڈمپل میڈم کے ساتھ اسکرین شیئر کر رہی تھی۔ یہ نہ صرف ایک اعزاز تھا بلکہ زبردست تجربہ بھی تھا۔ خیال رہے کہ یہ سیریز ایک کرائم ڈرامہ ہے جو کوکین بنانے والی رانی کوآپریٹو کے گرد گھومتی ہے، جو دستکاری اور جڑی بوٹیاں تیار کرنے کا ڈرامہ کرتی ہے۔ اس سیریز میں رادھیکا مدن، انگیرا دھر، دیپک ڈوبریال، مونیکا ڈوگرا اور نصیر الدین شاہ بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایشا بجلی عرف بڑی بہو کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK