Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ پر اسرائیل کی بدترین بمباری، ۸۰؍ افراد جاں بحق، شمالی غزہ میں۲۲؍ بچوں سمیت ۵۹؍ اموات ہوئیں

Updated: May 15, 2025, 12:31 PM IST | Agency | Gaza

شہید ہونےوالو ں کی مجموعی تعداد ۵۲؍ ہزار ۹۰۰؍ سے تجاوز کرگئی، حماس نے اسرائیل کو للکارا کہ’’عام شہریوں کو مارنا فتح نہیں ہے۔‘‘

Israel attacked Khan Yunis so fiercely that the ground exploded in several places. Photo: INN
خان یونس میں اسرائیل نے اتنا شدید حملہ کیا کہ کئی جگہ زمین پھٹ گئی۔ تصویر: آئی این این

اسرائیل نے منگل کو طلوع فجر سے قبل کی گئی بدترین بمباری میں۸۰؍ سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔  ان میں سے ۵۹؍ اموات شمالی غزہ میں ہوئی ہیں۔ جام شہادت نوش کرنےوالوں میں کم از کم ۲۲؍ بچے ہیں۔  منگل کے حملوں میں کم از کم ۱۲۵؍ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 
 اسرائیل نے  جنوبی غزہ کے خان یونس پر رات کے اندھیرے میں انتہائی شدید حملہ کیا جس میں خبر لکھے جانے تک ۵۹؍ افراد کے  شہید ہونے کی تصدیق کی گئی  ہے۔ ان میں کم از کم  ۲۲؍ بچے ہیں۔ بمباری  اتنی شدید تھی کہ  زمین پھٹ گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے خان یونس کے یورپی اسپتال کے احاطہ میں نو بنکر بسٹر بم پھینکے گئے، بم پھٹنے سے کئی مقامات پر زمین پھٹ گئی۔ اسرائیل کی جانب سے زخمیوں کو نکالنے والوں پر بھی بمباری کی گئی، بم حملوں کے باعث اسپتال کے قریب کھڑی بس زمین میں دھنس گئی۔رپورٹ کے مطابق یورپی غزہ اسپتال پر اسرائیلی فوج کی جانب سے نو میزائل داغے گئے، جس کے نتیجے میں کم از کم ۵۹؍ افراد شہید اور۷۰؍ زخمی ہوگئے۔ اسرائیل کے حملوں  میں  جاں بحق ہونےوالوں کی مجموعی تعداد ۵۲؍ ہزار ۹۰۰؍ سے تجاوز کرگئی ہے۔ منگل کے حملے میں ۸۰؍ سے زائد اموات کی تصدیق کی گئی ہے تاہم حقیقی تعداد اور بھی زیادہ ہوسکتی ہے کیوں کہ بڑی تعداد میں لوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ 
 دوسری جانب روس، چین اور برطانیہ نے غزہ میں امداد کی تقسیم کے امریکی اسرائیلی منصوبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں دو ماہ سے جاری ناکہ بندی ختم کرے۔اس کے علاوہ دورہ سعودی عرب میں خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اسرائیل کی غزہ پر جاری جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ غزہ کے عوام ایک بہتر مستقبل کے حقدار ہیں، غزہ کے عوام کے ساتھ ناروا سلوک ناقابل تصور ہے، یہ ڈراؤنا خواب ختم ہونا چاہیے، دہشت گردی نے غزہ پٹی اور لبنان میں بہت سارے لوگوں کی جانیں ضائع کی، مجھے جنگیں پسند نہیں، دنیا بھر میں امن کا خواہاں ہوں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK