• Wed, 26 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسمرتی مندھانا نے نہیں پلاش نے شادی ملتوی کردی تھی : گلوکار کی والدہ

Updated: November 26, 2025, 4:10 PM IST | Mumbai

یہ بات قابل غور ہے کہ شادی کے دن، اسمرتی کے والد شرینواس مندھانا کو اچانک ہارٹ اٹیک جیسی علامات کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں اسپتال داخل ہونا پڑا جس کی وجہ سے شادی کی رسومات کو ملتوی کرنا پڑی۔ تاہم اس کے فوراً بعد دولہا پلاش مچھل کی طبیعت بھی بگڑ گئی۔

Palash And Smriti.Photo:INN
پلاش اور اسمرتی۔ تصویر:آئی این این

کرکٹر اسمرتی مندھانا اور فلمساز اور موسیقار پلاش مچھل کی شادی کافی بحث کا موضوع بن گئی ہے۔ ان کی شادی، جو ۲۳؍ نومبر کو سانگلی میں ہونے والی تھی، ان کے اہل خانہ نے اچانک ملتوی کر دی تھی۔ التوا کے اعلان کے فوری بعد سوشل میڈیا پر پلاش  مچھل پر فریب  دہی کے الزامات گردش کرنے لگے۔
خاندان کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، اسمرتی مندھانا اور پلاش مچھل کی شادی ہیلتھ ایمرجنسی کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی ہے۔پلاش کو یہ سن کر دباؤ کا سامنا کرناپڑا۔  واضح رہے کہ شادی کے دن اسمرتی کے والد شرینواس مندھانا کو اچانک ہارٹ اٹیک جیسی علامات کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں فوری طور پر اسپتال  داخل کرنا پڑا  جس کی وجہ سے شادی کی تقریبات کو ملتوی کرنا پڑا۔ تاہم اس کے فوراً بعد دولہا پلاش مچھل بھی بیمار ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق، انہیں پہلے وائرل انفیکشن اور تیزابیت کی وجہ سے سانگلی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا  اور پھر احتیاط کے طور پر ممبئی کے گوریگاؤں کے ایس وی آر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مسلسل سفر، محفل موسیقی اور شادی کی تیاریوں نے پلاش کو کافی تناؤ کا شکار کر رکھا تھا۔جس کی وجہ سے پلاش نے شادی ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھئے:خواتین کیلئے گھر سب سے خطرناک جگہ: اقوام متحدہ کی چونکا دینے والی رپورٹ

ابھی تک پلاش کی حالت کی سنگینی کے بارے میں کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ہے تاہم اس سے شادی کی نئی تاریخ کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال مزید بڑھ گئی ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق پلاش  نے خود اسمرتی کے والد کی بگڑتی ہوئی حالت کا علم ہونے پر شادی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کی ماں، امیتا نے انکشاف کیا کہ پلاش کا شرینواس مندھانا کے ساتھ گہرا رشتہ ہے۔گلوکار کی والدہ نے یہ معلومات شیئر کیں۔ انہوں نے  کہا کہ ’’پلاش کو چچا سے بہت لگاؤ ہے، وہ  اسمرتی سے  زیادہ ان سے محبت کرتاہے۔ جب وہ بیمار ہوئے تو پلاش  پہلا شخص تھا جس نے کہا کہ انکل کے ٹھیک ہونے تک شادی کی رسومات نہیں ہوں گی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:امریکہ: آئی سی ای کے حراستی کیمپ میں ریکارڈ ۶۵؍ ہزارسے زائد تارکین وطن قید

 پلاش کی والدہ نے  وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مندھانا کے خاندان کی آزمائش کی خبر نے پلاش کو جذباتی طور پر متاثر کر دیا تھا۔ ‘‘ ہلدی کی تقریب کے بعد سے ہم نے انہیں باہر جانے نہیں دیا۔ وہ رونے  کی وجہ سے اس قدر تناؤ کا شکار ہو گیا کہ اس کی طبیعت خراب ہو گئی۔ انہیں چار گھنٹے تک اسپتال میں رکھنا پڑا۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK