Inquilab Logo Happiest Places to Work

جعفر جیکسن کی فلم ’’مائیکل‘‘ تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بایو پک بنی

Updated: June 29, 2026, 4:08 PM IST | New York

رپورٹس کے مطابق ’’مائیکل‘‘ اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بایوپک فلم بن چکی ہے۔ اینٹوان فوکوا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ۲۴؍ اپریل ۲۰۲۶ءکو ریلیز ہوئی تھی، جس میں آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کا کردار ان کے بھتیجے جعفر جیکسن نے ادا کیا ہے۔

Film Poster.Photo:INN
فلم پوسٹر۔ تصویر:آئی این این

مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم مائیکل نے باکس آفس پر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ۲۴؍ اپریل ۲۰۲۶ءکو ریلیز ہونے والی اس فلم نے عالمی سطح پر ۹۷۷؍ ملین امریکی ڈالرکی کمائی کی اس طرح  اس نے کرسٹوفر نولان  کی فلم ’’اوپن ہائیمر‘‘ کا ۹۷۵؍ ملین امریکی ڈالرس کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھئے:اٹلی: روم میں’’ ویسپا‘‘ اسکوٹر کی ۸۰؍ سالگرہ، ہزاروں سواروں نے سڑکوں پر پریڈ کی


مائیکل کی باکس آفس کارکردگی
اس فلم نے میوزیکل بایوپک کی صنف میں بھی نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔۹۱۱؍ ملین امریکی ڈالر سے زائد عالمی کمائی کے ساتھ ’’مائیکل‘‘ نے ’’بوہیمین ریپسوڈی‘‘ (۲۰۱۸ء) کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ویرائٹی  کی رپورٹ کے مطابق، فلم نے بین الاقوامی مارکیٹ سے تقریباً۲ء۶۰۷؍ ملین امریکی ڈالرس جبکہ شمالی امریکہ (ڈومیسٹک مارکیٹ) سے۲ء۳۷۰؍ ملین امریکی ڈالرس کمائے۔ یہ کامیابی  لائنزگیٹ  اسٹوڈیو کے لیے بھی خاص اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ ’’مائیکل‘‘ اب تک اس اسٹوڈیو کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔
  ایک ریویو میں لکھاگیا تھا کہ ’’ ایک ایسا فنکار جس نے اپنی موسیقی اور رقص سے دنیا کی سرحدیں بدل دیں، وہ بہت پہلے ایک بایوپک کا مستحق تھا۔ ممکن ہے ان سے وابستہ تنازعات کی وجہ سے فلم ساز اس موضوع سے گریز کرتے رہے ہوں۔ ’’مائیکل‘‘  ان کی وفات کے کئی دہائیوں بعد سامنے آئی ہے اور خاص طور پر اس نسل کو مدنظر رکھتی ہے جو ان کی موسیقی کے ساتھ پروان نہیں چڑھی بلکہ صرف ان کی عظمت اور تنازعات کے بارے میں اپنے بڑے بہن بھائیوں یا والدین سے سنتی رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فلم ناظرین سے مکمل طور پر جڑنے میں ناکام رہتی ہے۔ اس کا اسکرین پلے صرف ظاہری حقائق بیان کرتا ہے اور مائیکل جیکسن کی شخصیت، ان کی آواز کے جادو اور ان کے گرد موجود جنون کو گہرائی سے دریافت نہیں کرتا۔ 

یہ بھی پڑھئے:لکی علی نے فلموں سے قبل قالین صاف کیا اور ریفائنری میں بھی کام کیا تھا


یہ  بایو پک مائیکل جیکسن  کے سفر کو پیش کرتی ہے، جس میں ’’جیکسن ۵‘‘ کے ساتھ ان کی ابتدائی کامیابیوں سے لے کر دنیا کے سب سے بااثر فنکاروں میں شمار ہونے تک کی داستان دکھائی گئی ہے۔ فلم میں  مائیکل جیکسن  کا کردار ان کے بھتیجے  جعفر جیکسن  نے ادا کیا ہے، جبکہ  کولمین ڈومنگو  اور نیا لانگ  نے ان کے والدین جو جیکسن  اور کیتھرین جیکسن  کے کردار نبھائے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK