جیمس گن نے اپنی فلم ’’سپرمین‘‘ کی باکس آفس پر ابتدائی کامیابی کے بعد مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈی سی یونیورس کی یہ فلم ۱۳؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔
EPAPER
Updated: July 16, 2025, 2:00 PM IST | Mumbai
جیمس گن نے اپنی فلم ’’سپرمین‘‘ کی باکس آفس پر ابتدائی کامیابی کے بعد مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈی سی یونیورس کی یہ فلم ۱۳؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔
جیمس گن نے اپنی فلم ’’سپرمین‘‘ کی باکس آفس پر ابتدائی کامیابی کے بعد ناظرین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ۵۸؍سالہ ہدایتکار، جو ڈی سی اسٹوڈیو کے شریک سی ای او ہیں، نے کہا کہ دنیا بھر کے ناظرین نے فلم کو پسند کیا ہے جس کے نتیجے میں اس نے عالمی باکس آفس پر ۲۱۷؍ ملین ڈالر کا کاروبار کرلیا ہے۔ انہوں نے ۱۳؍ جولائی کو اپنے تھریڈز پوسٹ میں لکھا کہ ’’میں آپ کے جوش و خروش اور محبت بھرے الفاظ کا شکر گزار ہوں۔
یہ بھی پڑھئے: جاوید اخترنے برطانوی پارلیمنٹ میں اردو میں تقریر کی
گزشتہ برسوں میں ہم نے ’’سپرمین‘‘ کی بہت سی فلمیں بنائی ہیں اور مجھے ایسی فلمیں کرنے پر خوشی ہے جس میں ایک رحمدل انسان پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ایک ایسا انسان جو ہمیشہ ضرورت مند افراد کی مدد کیلئے تیاری رہتا ہے اسی لئے یہ فلم دنیا بھر میں اتنے لوگوں کو پسند آئی کیونکہ اس میں امید اور ہمدردی کا پیغام دیا گیا ہے جو انسانی خوبیوں میں سے ایک ہیں۔ شکریہ۔‘‘ اس فلم میں ڈیوڈ کورنسویٹ نے سپرمین کا کردار نبھایا ہے۔ وارنر بروس، جو ڈسکوری کے سی ای او ہیں، بھی ’’سپرمین‘‘ کی کامیابی سے بہت خوش ہیں۔