Updated: July 17, 2026, 6:05 PM IST
| Mumbai
تمل سپر اسٹار اور تمل ناڈو کے وزیرِ اعلیٰ وجے کی انتہائی متوقع فلم ’’جنا نائیگن ‘‘ ۲۳؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ ریلیز سے قبل فلم کے پروڈیوسر وینکٹ کے نارائنا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کے تھیٹر ورژن میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
فلم کا گیت۔ تصویر:آئی این این
تمل سپر اسٹار اور تمل ناڈو کے وزیرِ اعلیٰ وجے کی انتہائی متوقع فلم ’’جنا نائیگن ‘‘ ۲۳؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ ریلیز سے قبل فلم کے پروڈیوسر وینکٹ کے نارائنا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کے تھیٹر ورژن میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اب ناظرین کو سینسر کے لیے جمع کرائے گئے ابتدائی ورژن سے مختلف اور مزید بہتر فلم دیکھنے کو ملے گی۔
یہ بھی پڑھئے:ارجنٹائناکے توہم پرست صدر جاویئر میلی ورلڈکپ فائنل دیکھنے اسٹیڈیم نہیں جائیں گے
پروڈیوسر وینکٹ کے نارائنا نے بتایا کہ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) کو بھیجے گئے ابتدائی ورژن کے بعد فلم میں نئے مناظر، نئے گانے اور کئی دیگر تبدیلیاں شامل کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا’’تھیٹر ریلیز سے پہلے ہم نے فلم میں نیا فوٹیج شامل کیا ہے، نئے گانے جوڑے ہیں اور کئی اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ فلم کے نئے ورژن میں وجے کی سیاسی جماعت تمل گا ویٹری کزگم (ٹی وی کے) سے متعلق کچھ حوالوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ وجے کے نام سے ہوگا تعارف
پروڈیوسر کے مطابق فلم کے تشہیری مواد اور ابتدائی ٹائٹل کارڈ میں وجے کو ’معزز وزیرِ اعلیٰ وجے‘ (Honourable Chief Minister Vijay) کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ وجے کے وزیرِ اعلیٰ بننے کے بعد مداحوں اور عوام کی مسلسل درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔
وینکٹ کے نارائنا نے کہا’’تمل ناڈو کے لوگ وجے کو اپنے خاندان کے ایک فرد کی طرح سمجھتے ہیں۔ وہ ان کی فلمیں ریویوز یا ریٹنگز کی بنیاد پر نہیں دیکھتے بلکہ ان سے اپنے جذباتی تعلق کی وجہ سے ان کی ہر فلم کا جشن مناتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:سمے رائنا کا’ ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ ۲‘‘ او ٹی ٹی پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو
۳۰؍ سے زائد ممالک میں شاندار ریلیز
فلمسازوں نے ’’جنا نائیگن‘‘ کو بڑے پیمانے پر ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ فلم کو دنیا کے ۳۰؍ سے زائد ممالک میں تقریباً۷۰۰۰؍ سے ۸۰۰۰؍ اسکرینز پر ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کی ریلیز کو مدنظر رکھتے ہوئے تمل فلم انڈسٹری کی کئی دیگر فلموں نے ۲۳؍ جولائی کی اپنی ریلیز مؤخر کر دی ہے تاکہ باکس آفس پر براہِ راست مقابلے سے بچا جا سکے۔ واضح رہے کہ ’’جنا نائیگن‘‘ کو وجے کے فلمی کریئر کی آخری فلم قرار دیا جا رہا ہے۔ اسی وجہ سے یہ فلم ان کے مداحوں کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے اور وہ اس کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔