Inquilab Logo Happiest Places to Work

جھانوی کپور فوٹوگرافرس پر برہم، کہا : آپ کو حد سے باہر نہیں جانا چاہئے

Updated: April 05, 2026, 6:29 PM IST | Mumbai

جھانوی کپور اکثر اپنی بات بہت بے باکی سے کرتی ہیں۔ اس بار انہوں نے پاپارازی کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی عورت کو کیمرے میں اس طرح دکھانا مناسب نہیں۔ باڈی پر زوم کرنے والوں کو بھی انہوں نے سختی سے تنبیہ کی ہے۔

Janhvi Kapoor.Photo:INN
جھانوی کپور۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور ان دنوں اپنے ایک بیان کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ پاپارازی جو کچھ کرتے ہیں، وہ ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے فوٹوگرافرس سے براہِ راست بات کی اور غلط اینگل سے تصاویر لینے کے معاملے پر انہیں آگاہ کیا۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز پر اعتراض کیا ہے، جن میں پاپارازی اداکاراؤں کے جسم کے مخصوص حصوں پر زوم کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب بغیر اجازت کیا جاتا ہے اور یہ غلط ہے۔
پاپارازی سے ملاقات کر کے سنائی کھری کھری
انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کچھ دن پہلے ان کی ایک پاپارازی سے ملاقات ہوئی تھی۔ اس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی بار آپ اداکاراؤں کی تصاویر ایسے زاویوں سے لیتے ہیں جو مناسب نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ کیمرے کے سامنے آنا ان کے کام کا حصہ ہے، لیکن حد سے آگے بڑھنا غلط ہے۔

یہ بھی پڑھئے:۲؍ فلموں نے ۱۰۰۰؍ کروڑ کمائے، پھر بھی رنویر سنگھ بیوی دپیکا پڈوکون سے پیچھے ہیں


چند پیسوں کے لیے یہ کرنا غلط ہے
جھانوی نے مزید کہا کہ انہیں بھی کئی بار باہر جانا ہوتا ہے، لیکن وہ کبھی یہ سوچ کر نہیں جاتیں کہ باہر جاتے ہی کوئی ان کے جسم پر زوم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت اس طرح کی حرکت کرنا غلط ہے۔ اس سے نہ صرف اداکارہ بلکہ کیمرہ مین کی شبیہ بھی خراب ہوتی ہے۔ صرف ویوز اور چند پیسوں کے لیے کسی عورت کے جسم کو اس طرح دکھانا کسی بھی صورت میں درست نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھئے:نائٹ رائیڈرز کو واپسی کی تلاش، پنجاب کنگز فتوحات کی ہیٹ ٹرک کے لیے تیار


انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی کو بغیر اجازت شوٹ کرنا ہرگز صحیح نہیں۔ اپنے گانے’’بھیگی ساڑی‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس گانے میں انہوں نے بھیگی ساڑی پہنی تھی، جو ایک  سنسنی خیز گانا تھا، اور اس میں جو کچھ بھی دکھایا گیا، وہ ان کی مکمل رضامندی سے تھا۔ اسے چھپ کر شوٹ نہیں کیا گیا تھا۔ لیکن ان کی مرضی کے بغیر اس طرح دکھانا بالکل مختلف اور غلط بات ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK