Inquilab Logo

فلم’ گڈ لک جیری‘میں بہاری لڑکی کا رول نبھاناایک چیلنج تھا: جھانوی کپور

Updated: July 19, 2022, 1:59 PM IST | Agency | Mumbai

والی فلم ’گڈ لک جیری‘ کیلئے موضوع بحث ہیں۔ اس فلم میں بہاری لڑکی کا رول نبھانے میں انہیں کافی محنت کرنی پڑی۔

 Goodluck Jerry is a thriller film which will release on July 29..Picture:INN
گڈلک جیری‘ ایک تھرلر فلم ہے جو ۲۹؍ جولائی کو ریلیز ہوگی۔۔ تصویر: آئی این این

  اداکارہ جھانوی کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’گڈ لک جیری‘ کیلئے موضوع بحث ہیں۔ اس فلم میں بہاری لڑکی کا رول نبھانے میں انہیں کافی محنت کرنی پڑی۔اس کیلئے انہوں نے  بہاری زبان سیکھی ہے۔   فلم ’گڈلک جیری ‘میں جھانوی کپور نے ہندوستان کے ایک چھوٹے سے شہر کی ایک سادہ اور معصوم لڑکی جیری کارول ادا کیا ہے۔ اس بارے میں اداکارہ نے کہا کہ ’’میں گڈ لک جیری میں ایک بہاری لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہوں جو اپنے آپ میں ایک بڑا چیلنج تھا۔ میں کبھی بہار نہیں گئی۔ بہارکے کسی شخص سے میرا کوئی براہ راست رابطہ نہیں تھا لہٰذا زبان و بیان پر کافی محنت کی۔ اس دنیا کو اچھی طرح سمجھنے میں کافی وقت لگا۔اس زبان کو سیکھنے اورسمجھنے میں گنیش نے میری کافی مدد کی۔‘‘ اہم بات یہ ہے کہ ’گڈ لک جیری‘  ایک تھرلر فلم ہے جس کی ہدایت کاری سدھارتھ سین نے کی ہے۔ آنند ایل رائے اس کے معاون پروڈیوسر ہیں۔اس فلم میں دیپک ڈوبریال، میتا وششٹ، نیرج سود اور سشانت اہم رول میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم۲۰۱۸ء میں ریلیز ہونے والی تمل فلم ’کولاماووکوکیلا ‘ کا ریمیک ہے۔ اس فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر۲۹؍جولائی کو ریلیزکیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK