Inquilab Logo

جھانوی کپور نے ’دیوارا‘ کی تصویر شیئر کی

Updated: November 01, 2023, 5:30 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

جھانوی کپور نے فلم ’ دیوارا‘ کے سیٹ کو یا د کرتے ہوئے ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جو جلد ہی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگی۔

Janhvi Kapoor. Photo: INN
جھانوی کپور۔ تصویر:آئی این این

جھانو ی کپور نے فلم ’ دیوارا‘ کے سیٹ کو یا د کرتے ہوئے ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جو جلد ہی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگی۔ تصویر میں جھانوی کپور نے سبزرنگ کے بلاؤز کے ساتھ نیلے رنگ کی ساڑی زیب تن کی ہے۔ انہوں نے کیپشن لکھاکہ’’میں’دیوارا‘ کے سیٹ اور ٹیم کو کافی یاد کر رہی ہوں۔‘‘جس پر شیکھر پاہریانے ’’ تھنگم ‘‘ لکھ کر کمنٹ کیا۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor)


اس پروجیکٹ کے بارےمیں ان کی سالگرہ پر انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ’’آخر کار یہ ہورہا ہے۔ اپنے پسندیدہ اداکار جو نیئر این ٹی آر کے ساتھ کام کرنے کیلئے انتظار نہیں کرسکتی۔‘‘ جس پر جونیئر این ٹی آر نے کمنٹ کیا کہ ’’خوش آمدید جھانوی۔ آپ کو سالگرہ کی مبارک باد ہو۔ آپ کا دن بہت اچھا ہو۔‘‘
اپنی ۴۰ ؍ویں سالگرہ پر اس سال جونیئر این ٹی آر نے فلم کا ٹائٹل اور ریلیزکی تاریخ کا اعلان کیا تھا فلم ’دیوارا‘ ۵؍ اپریل ۲۰۲۴ء کو ریلیز ہوگی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Jr NTR (@jrntr)

اس فلم میں سیف علی خان کے لک کو ان کی سالگرہ پر جونیئر این ٹی آر نے شیئر کیا تھا۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK