Inquilab Logo

جھانوی کپور نے ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ کی تیاری شروع کردی

Updated: November 16, 2022, 12:15 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کی اداکارہ جھانوی کپور نے ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں ان کی فلم’ملی‘ ریلیز ہوئی ہے۔

Jhanvi Kapoor .Picture:INN
جھانوی کپور ۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کی اداکارہ جھانوی کپور نے ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں ان کی فلم’ملی‘ ریلیز ہوئی ہے۔اس کے بعد وہ اپنی آئندہ فلم میں مصروف ہوگئی ہیں۔ ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘  میں جھانوی کپور راج کمار راؤ کے ساتھ نظر آئیںگی۔جھانوی نے اس فلم کے سیٹ سے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں راج کمار راؤ نظر آرہے ہیں۔ جھانوی کپور نے اپنے انسٹاگرام میں فلم کی شوٹنگ کے دوران لی گئی راج کمار راؤ کی تصویر  شیئر کرتے ہوئے لکھا’’ ہارڈ ایٹ ورک،ڈو ناٹ ڈسٹرب.......راج کمار راؤ ...  ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘۔یاد رہے کہ شرن شرما اس فلم کو ڈائریکٹ کر رہے ہیں جبکہ کرن جوہر اسے پروڈیوس کریں گے۔ جھانوی اور راج کمار راؤ کی ایک ساتھ یہ دوسری فلم ہوگی۔اس سے پہلے یہ دونوں ہارر کامیڈی فلم’روحی‘ میں کام کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK