Inquilab Logo Happiest Places to Work

جاوید اختر کو رشین ہاؤس کی جانب سے ’’دوستوفسکی اسٹار ایوارڈ‘‘ تفویض کیا گیا

Updated: June 06, 2025, 8:31 PM IST | Mumbai

معروف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کو عالمی ادب اور ثقافت میں ان کی نمایاں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے رشین ہاؤس کی جانب سے باوقار دوستوفسکی اسٹار ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

Javed Akhtar accepting the Russian award. Photo: X.
جاوید اختر روسی ایوارڈ قبول کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس۔

ہندوستان کے معروف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کو عالمی ادب اور ثقافت میں ان کی نمایاں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے رشین ہاؤس کی جانب سے باوقار دوستوفسکی اسٹار ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس قابل فخر لمحے کو ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی نے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ انہوں نے ایوارڈ تقریب کی تصاویر پوسٹ کیں۔ اپنے شوہر جاوید اختر کی تعریف کرتے ہوئے شبانہ نے لکھا کہ ’’جاوید اختر کیلئے ایک اور بڑا اعزاز۔ انہیں دوستوفسکی اسٹار ایوارڈ ملا ہے! اس سال، رشین ہاؤس کی جانب سے معروف شاعر، نغمہ نگار، اور عوامی دانشور جاوید اختر کو دوستوفسکی اسٹار ایوارڈ پیش کرنا، ہمارے لئے باعث اعزاز ہے۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Shabana Azmi (@azmishabana18)

واضح رہے کہ روسی مصنف فیوڈور دوستوفسکی کے نام سے منسوب، یہ ایوارڈ ان افراد کو دیا جاتا ہے جن کے ادبی کام اور نظریات نے عالمی سطح پر نمایاں اثر ڈالا ہو۔ جاوید اختر، اپنی شاعری، بالی ووڈ کے گیتوں، اور سماجی اور سیاسی مسائل پر واضح خیالات کیلئے مشہور ہیں۔ روسی ایوان نے اپنے کام کے ذریعے ثقافتی تفہیم کو فروغ دینے پر جاوید اختر کی تعریف کی۔ اس تقریب میں دنیا بھر سے سفارت کاروں، فنکاروں اور ادبی شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھئے: مَیں اور شبانہ سڑکوں پر سوتے ہیں: بشریٰ انصاری کے تبصرے پر جاوید اختر کا طنز

خیال رہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران جاوید اختر کو کئی نامور اعزازات ملے ہیں۔ حکومت ہند نے انہیں ۱۹۹۹ء میں پدم شری اور ۲۰۰۷ء میں پدم بھوشن سے نوازا تھا۔ ۲۰۱۳ء میں انہیں ان کے شعری مجموعہ ’’لاوا‘‘ کیلئے اردو ساہتیہ اکادمی ایوارڈ تفویض کیا تھا۔ ۲۰۲۰ء میں انہیں سیکولرازم اور انسانی حقوق کیلئے رچرڈ ڈاکنز ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK