منگل سے بنکاک کے نمبیوتر اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے تھائی لینڈ اوپن ۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی نظریں اپنے اسٹار کھلاڑیوں پر جمی ہوئی ہیں۔ ہندوستانی چیلنج کی قیادت عالمی نمبر چار جوڑی ساتوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کریں گے۔
EPAPER
Updated: May 11, 2026, 7:08 PM IST | New Delhi
منگل سے بنکاک کے نمبیوتر اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے تھائی لینڈ اوپن ۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی نظریں اپنے اسٹار کھلاڑیوں پر جمی ہوئی ہیں۔ ہندوستانی چیلنج کی قیادت عالمی نمبر چار جوڑی ساتوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کریں گے۔
منگل سے بنکاک کے نمبیوتر اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے تھائی لینڈ اوپن ۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی نظریں اپنے اسٹار کھلاڑیوں پر جمی ہوئی ہیں۔ ہندوستانی چیلنج کی قیادت عالمی نمبر چار جوڑی ساتوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کریں گے۔
موجودہ ایشین گیمز چیمپئن ساتوک اور چراغ کی جوڑی اس سے قبل ۲۰۱۹ء اور۲۰۲۴ء میں دو بار یہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔ تھامس کپ میں ہندوستان کو کانسی کا تمغہ دلانے کے بعد یہ جوڑی بہترین فارم میں ہے اور اب ان کی نظریں بی ڈبلیو ایف سپر ۵۰۰؍ ٹورنامنٹ کے تیسرے ٹائٹل پر مرکوز ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ٹرولنگ کے بعد بھومی پیڈنیکر ’’دی رائلز‘‘ سیزن ۲؍ سے علاحدہ
مردوں کے انفرادی زمرے میں ہندوستان کی جانب سے لکشیا سین، ایوش شیٹی اور تجربہ کار کدامبی سری کانت میدان میں اتریں گے۔ واضح رہے کہ سری کانت ۲۰۱۳ءمیں یہاں چیمپئن رہ چکے ہیں۔ ایک دلچسپ مقابلہ نوجوان مانو چودھری کا ہوگا، جو اپنے سپر ۵۰۰؍ ڈیبیو میں پیرس اولمپک میڈلسٹ ملائیشیا کے لی زی جیا کا سامنا کریں گے۔
دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو خواتین کے سنگلز مقابلے میں ہندوستانی مہم کی قیادت کریں گی۔ ان کے ساتھ مالویکا بنسوڈ، انتی ہڈا، انمول کھرب اور تنوی شرما بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔ گائتری گوپی چند کی انجری کے باعث ٹریسا جولی اور گائتری کی جوڑی اس بار میدان میں نہیں ہے۔ خواتین کے ڈبلز میں اب رتپرنا پانڈا اور شویت پرنا پانڈا واحد ہندوستانی جوڑی ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے:ملبے پر فٹ بال: غزہ کے یتیم بچوں نے میدان میں پناہ تلاش کر لی
اولمپین تینیشا کراسٹو اور دھرو کپیلا مکسڈ ڈبلز میں ہندوستانی چیلنج پیش کریں گے۔ہندوستانی شائقین کو امید ہے کہ تھامس کپ کی شاندار کارکردگی کے بعد ہندوستانی دستہ تھائی لینڈ کی سرزمین پر ایک بار پھر فتوحات کے جھنڈے گاڑے گا۔