Inquilab Logo

امتیازخان اچھے اداکاراوربہترین انسان تھے : جاوید جعفری

Updated: March 18, 2020, 4:23 PM IST | Agency | New Delhi

امجد خان کے بھائی اورمشہور ٹی وی اداکارہ کروتیکا دیسائی کے شوہر امتیاز خان کے انتقال پراداکار جاوید جعفری نے ٹویٹ کیا کہ ’’میں نے ان کے ساتھ فلم ’گینگ‘ میں کام کیا تھا۔

Imtiyaz Khan - Pic : Midday
امتیاز خان ۔ تصویر :مڈڈے

امجد خان کے بھائی اور مشہور ٹی وی اداکارہ کروتیکادیسائی کے شوہر امتیاز خان کے انتقال پر اداکار جاوید جعفری نے ٹویٹ کیا کہ ’’میں نے ان کے ساتھ فلم ’گینگ‘ میں کام کیا تھا۔ وہ نہ صرف ایک اچھے اداکار بلکہ بہترین انسان بھی تھے۔‘‘ جاوید جعفری نے اس ٹویٹ کے ساتھ امجد خان اور امتیاز خان کی تصویر بھی جاری کی ہے۔ 
 بالی ووڈ اداکارہ انجو مہندرو نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر امتیاز خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے امتیاز خان کے خاندان کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ تصویر گزرے ہوئے وقت کی یاد دلاتی ہے۔ امتیاز میرے بہت اچھے ساتھی تھے۔ بھگوان ان کی آتما کو شانتی دے۔ ‘‘ اسی طرح سے بالی ووڈ کے اور بھی ستاروں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔واضح ہو کہ گزشتہ اتوار کو امتیاز خان کا انتقال ہوا تھا۔ انہوں نے اداکاری کے ساتھ ہدایتکاری بھی کی۔’ہلچل‘، ’پیارا دوست‘، ’دو گز زمین کے نیچے‘، ’اندھیرا‘، ’طوفان اور بجلی‘،’ انوکھا‘، ’زخمی‘، ’نور جہاں‘، ’امیر آدمی غریب آدمی‘، ’یادوں کی بارات‘ اور ’گینگ‘ جیسی فلموں میں کام کیا   جبکہ مشہور زمانہ فلم ’دھرماتما‘ میں انہوں نے فیروز خان کے بہنوئی اور فریدہ جلال کے شوہر کا ویلن کا کردار ادا کیا تھا جسے بے حد سراہا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK