Inquilab Logo

میں نے اسلام کو نہیں بلکہ اسلام نے مجھے چنا ہے: گلوکارہ جینیفر گراؤٹ

Updated: January 24, 2020, 11:01 AM IST | Agency

نومسلم امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کا کہنا ہے کہ میں نے اسلام کو نہیں بلکہ اسلام نے مجھے چنا ہے۔

جینیفر گراؤٹ ۔ تصویر : ٹویٹر
جینیفر گراؤٹ ۔ تصویر : ٹویٹر

نومسلم امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کا کہنا ہے کہ میں نے اسلام کو نہیں بلکہ اسلام نے مجھے چنا ہے۔
 ایک انٹرویو میں امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی تلاوت کرنا ایک انتہائی خاص بات ہے اور اپنی آواز کو کسی طریقے سے بھی استعمال کر لینا ایک نعمت ہے۔
 جینیفر کا کہنا ہے کہ ’’اسلام سے پہلے میرا کسی مذہب کی جانب رجحان نہیں تھا۔ بلکہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں نے اسلام کو نہیں بلکہ اسلام نے مجھے چنا ہے۔ اس لئے قرآن کو سمجھنے کیلئے ایک استاد کی خدمات حاصل کی ہیں کیوں کہ اس سے قبل میں زیادہ تر تلاوت سن کر اس کی نقل کر رہی تھیں۔‘‘
 بحیثیت انسان اور بحیثیت مسلمان ہمارا کام ہے کہ اپنے باطن کی افزائش پر کام کریں۔ صرف خدا ہی کو معلوم ہے کہ ہم حقیقت میں کیسے ہیں، اس لئے میں کسی کا ظاہری حال دیکھ کر یہ فیصلہ نہیں کر سکتی کہ وہ کیسا ہے۔
 واضح رہے کہ گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کے یوٹیوب پر تلاوت کے ویڈیوز کافی مقبول ہیں۔ یوٹیوب چینل پراُن کےفالووَرز کی تعداد ۳۹؍ ہزار سے زیادہ ہے جبکہ چند ماہ قبل فیس بک پر ایک ویڈیو جاری کیا تھا جس میں وہ مصر سے تعلق رکھنے والے معروف قاری محمد صدیق ال منشاوی کے انداز میں قرآن پاک کی سورہ البقرہ کی آیات کی تلاوت کرتی نظر آرہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK