Inquilab Logo

جھانوی اور راجکمار کی فلم ’روحی ‘ ۱۱؍مارچ کو ریلیز ہوگی

Updated: February 16, 2021, 11:24 AM IST | Agency | Mumbai

سنیما گھروں میں فلموں کی ریلیز آہستہ آہستہ زور پکڑتی جارہی ہے۔ اب جھانوی کپور اور راجکمار راؤ کی ہارر کامیڈی فلم ’روحی‘ کی ریلیز کی تصدیق ہوگئی ہے۔

Janhvi Kapoor. Picture:INN
جھانوی کپور۔تصویر :آئی این این

 سنیما گھروں میں فلموں کی ریلیز آہستہ آہستہ زور پکڑتی جارہی ہے۔ اب جھانوی کپور اور راجکمار راؤ کی ہارر کامیڈی فلم ’روحی‘ کی ریلیز کی تصدیق ہوگئی ہے۔ فلم اگلے ماہ ۱۱؍ تاریخ کو نمائش کیلئے تھیٹرمیں پیش کی جارہی ہے۔جھانوی کپور نے ریلیز کی معلومات انسٹاگرام پر شیئر کی  ہے اور لکھاہے ’’ اس بھوتیا شادی میں خوش آمدید۔ جادو سنیما گھروں میں واپس آرہا ہے۔ فلم۱۱؍ مارچ ۲۰۲۱ءکو ریلیز ہو رہی ہے۔ ‘‘روحی کو جیو اسٹوڈیوز اور دنیش وِجن کی کمپنی میڈوِک فلمز اور مریگدیپ سنگھ لامبا نے پروڈیوس کیا ہے۔ دنیش وجن اس سے قبل ہارر کامیڈمی فلمیں بناچکے ہیں۔ فلم کی ہدایتکاری ہاردک مہتا نے کی ہے۔ منگل کو فلم کا ٹریلر جاری کیا جائے گا۔ ٹیزر سے پتہ چلتا ہے کہ اس کی کہانی ایک روح کی شادی کے اردگرد گھومتی ہے۔ روحی۱۱؍مارچ کو مہا شیوراتری کے موقع پر ہفتہ کے وسط میں ریلیز ہورہی ہے۔ فلم کو۴؍ دن کی اچھی  اوپننگ ملے گی ۔اس سے قبل روحی کا نام روح افزا تھا۔ روحی کو۲۰۱۹ءمیں اعلان کیا گیا تھا۔ یہ فلم گزشتہ سال جون میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن کورونا وبا میں سنیماگھروں  کے بند ہونے کی وجہ سے فلم کی ریلیز ملتوی کردی گئی تھی۔ روحی  بالی ووڈ میں ہارر کامیڈی فلموں کی روایت کو جاری رکھے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK