Inquilab Logo Happiest Places to Work

جان ابراہم یورپین ٹی ۲۰؍ پریمیئر لیگ میں روٹرڈیم ڈوکرز کے شریک مالک بنے

Updated: June 26, 2026, 9:03 PM IST | Mumbai

Bollywood Superstar And Renowned Sports Entrepreneur John Abraham Has Become Co-Owner Of Rotterdam Dockers, One Of The Six Franchise Teams Participating In The Inaugural Season Of The European T20 Premier League.

John Abraham.Photo:INN
جان ابراہم۔ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ کے سُپر اسٹار اور معروف اسپورٹس انٹرپرینیور جان ابراہم روٹرڈیم ڈوکرزکے شریک مالک (کو-اونر) بن گئے ہیں۔ یہ ٹیم یورپین ٹی ۲۰؍ پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن میں حصہ لینے والی چھ فرنچائز ٹیموں میں سے ایک ہے، جس کا انعقاد ۲۶؍ اگست سے۲۰؍ ستمبر  ۲۰۲۶ءتک ہونا طے پایا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:سنی دیول اور اکشے کھنہ کا ’اکّا‘ میں ایک ساتھ آنا، واقعی خدا کا منصوبہ ہے: سِدھارتھ


جان اب ایک ایسے باوقار اونرشپ گروپ کا حصہ بن گئے ہیں جس میں جانی روڈز، فاف ڈو پلیسس اور ہینرک کلاسن جیسے کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی اور مینیجنگ پارٹنر مدھوکر شری شامل ہیں۔ ای ٹی پی ایل  کے اس پہلے ایڈیشن میں گلاسگو، ایمسٹرڈیم، ایڈنبرا، ڈبلن، بیلفاسٹ اور روٹرڈیم جیسے شہروں کی چھ فرنچائز ٹیمیں شامل ہوں گی، جو پورے یورپ میں کرکٹ کے ایک نئے اور سنسنی خیز باب کا آغاز کریں گی۔
اس ٹورنامنٹ میں کل ۳۲؍ میچ کھیلے جائیں گے، جو ابھرتے ہوئے یورپی ٹیلنٹ کو بین الاقوامی کرکٹ کے بڑے ناموں کے ساتھ کھیلنے کے لیے ایک عالمی معیار کا پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔ اس سے آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز میں کرکٹ کی ترقی کو مزید فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈکپ : پیپے نے ٹیم ورک کو کامیابی کا راز قرار دیا


روٹرڈیم ڈوکرز کے ساتھ وابستگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جان ابراہم نے کہا’’کرکٹ میں لوگوں کو متحد کرنے اور نئے مواقع پیدا کرنے کی زبردست طاقت ہے، اور یہی چیز مجھے یورپین ٹی ۲۰؍پریمیئر لیگ کے لیے پرجوش کرتی ہے۔ یورپ کرکٹ کی مارکیٹ میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے اور میں اس سفر کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہوں۔‘‘
روٹرڈیم فرنچائز کے منیجنگ پارٹنر مدھوکر شری نے جان ابراہم کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ جان اپنے ساتھ کھیلوں کے شعبے کا شاندار تجربہ اور توانائی لے کر آئے ہیں۔ دوسری طرف، لیگ کے کو فاؤنڈر اور بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے بھی جان ابراہم کا ای ٹی پی ایل خاندان میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے تئیں جان کا جنون اور ٹریک ریکارڈ اس لیگ کو نئی بلندیوں پر لے جانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ اس فرنچائز کے اونرشپ گروپ میں اسٹیو وا، راہل دراوڑ، میتھیو ہیڈن جیسے کرکٹ کے عظیم ترین نام بھی شامل ہیں، جو یورپ میں فرنچائز کرکٹ کے لیے ایک نیا بینچ مارک قائم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK