Inquilab Logo

جان ابراہم دوستانہ ۲ کا حصہ نہیں

Updated: December 06, 2019, 5:08 PM IST

جان ابراہم کا کہنا ہے کہ انہیں دوستانہ کے سیکول دوستانہ ۲ میں کام نہ کرنے کا ملال نہیں

جان ابراہم
جان ابراہم

ممبئی  : جان ابراہم کا کہنا ہے کہ انہیں دوستانہ کے سیکول دوستانہ ۲ میں کام نہ کرنے کا ملال نہیں ہے۔
  فلمساز کرن جوہر اپنی سپر ہٹ فلم ’دوستانہ‘ کا سیکویل بنا رہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ سیکویل میں پہلی فلم کا ایک بھی اداکار نہیں ہے۔ اس میں نہ جان ابراہم اور نہ ہی بوبی دیول اور ابھیشیک بچن ہیں اور نہ ہی پرینکا چوپڑہ نظر آئیں گی۔
  جب جان ابراہم سے پوچھا گیا کہ وہ ’دوستانہ۔۲‘ کا حصہ نہ بننے پرکیسا محسوس کرتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں بالکل برا نہیں لگا۔ انہوں نے کہا کہ ’دوستانہ۔۲‘ میں پہلے کی طرح گلیمر اور تفریح ​​بھی ہوگی۔ سیکویل کے بارے میں کرن کے ذہن میں یقینی طور پر کچھ دلچسپ ہوگا۔ جان نے کہا کہ وہ فلم کی ریلیز کے بعد خود کو کردار سے الگ کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔ وہ کسی بھی کردار کو زیادہ دن اپنے دل میں رکھنا بیکار سمجھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK