ٹی ۲۰؍ ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کو ۴۱؍رن سے مات دے دی۔ ٹیم انڈیا کے گیندبازوں نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو ۱۲۷؍رن پر ڈھیر کردیا اور میچ جیت لیا۔
EPAPER
Updated: September 24, 2025, 11:55 PM IST | Dubai
ٹی ۲۰؍ ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کو ۴۱؍رن سے مات دے دی۔ ٹیم انڈیا کے گیندبازوں نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو ۱۲۷؍رن پر ڈھیر کردیا اور میچ جیت لیا۔
ہندوستانی ٹیم نے بدھ کی رات بنگلہ دیش کو شکست دے کر ایشیا کپ ٹی ۲۰؍ ٹورنامنٹ کے فائنل میں قدم رکھا۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے ۱۶۸؍رن بنائے اور اس کے گیندبازوں نے اچھی بولنگ کرتے ہوئے ۳ء۱۹؍اوور میں ۱۲۷؍رن پر آؤٹ کردیا۔ ہندوستان نے ۲۰؍ اوور میں ۶؍وکٹ پر ۱۶۸؍رن بنائے تھے۔
𝗜𝗻𝘁𝗼 𝗧𝗵𝗲 𝗙𝗶𝗻𝗮𝗹! 👍
— BCCI (@BCCI) September 24, 2025
The winning run continues for #TeamIndia & we seal a place in the summit clash of the #AsiaCup2025, with a game to spare in #Super4! 🙌 pic.twitter.com/AV40ifvIiv
بدھ کو ۱۶۹؍رن کے ہدف میں بنگلہ دیشی ٹیم نے اچھی شروعات کی تھی ۔ اس کے بعد اوپنر سیف حسن نے تیزی سے ۶۹؍رن بنائے۔ پرویز حسین نے ۲۱؍رن بنائے۔ ان دونوں کے علاوہ کوئی اور بلے باز اس میچ میں نہیں چل سکا۔ تنزید حسن ایک، توحید ہردئے۷، شمیم حسین صفر، کپتان جاوید علی ۴، محمد سیف الدین ۴، رشاد حسین ۲، تنظیم حسن شکیب صفر اور مستفیض الرحمٰن ۶؍رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ نسیم احمد ۴؍رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستان کی جانب سے کلدیپ یادو نے ۳، جسپریت بمراہ اور ورون چکرورتی نے ۲۔۲، اکشر پٹیل اور تلک ورما نے ایک ایک وکٹ لیا۔ ایشیا کپ کے سپر فور مقابلے میں بدھ کے روز بنگلہ دیش نے شاندار واپسی کرتے ہوئے ہندوستان کو۱۶۸؍رن کے اسکورپر روک دیا۔
یہ بھی پڑھیئے:سر پر گیند لگنے سے گیندباز پرسدھ کرشنا زخمی ہوگئے
ہندوستان کے سلامی بلے بازوں نے شروعات میں ہی عمدہ فارم قائم کر لی تھی اور پاور پلے میں۷۲؍ رن بنا لیے تھے۔ لیکن شبھ من گل کے آؤٹ ہوتے ہی اننگز لڑکھڑا گئی۔ شیوم دوبے کو اوپر بھیجنے کا تجربہ کارگر نہ رہا اور وہ نویں اوور میں رشاد حسین کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ اسی کے فوراً بعد رشاد نے بیک ورڈ پوائنٹ پر شاندار فیلڈنگ کرتے ہوئے ابھیشیک شرما کو رن آؤٹ کر دیا، جو یقیناً اننگز کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔
اس وقت تک۲۰۰؍رن سے زیادہ کا اسکور طے شدہ لگ رہا تھا، مگر ان کے آؤٹ ہونے سے ہندوستان کی بیٹنگ کی رفتار کم ہو گئی۔ بنگلہ دیش نے وقفے وقفے سے ہندوستانی بلے بازوں کے وکٹ حاصل کئے۔ ہاردک پانڈیا کی آخر میں شاندار کارکردگی کے باوجود درمیانی اوورس میں سست بیٹنگ ہندوستان کو مہنگی پڑی۔ اکشر پٹیل ڈیتھ اوورز میں فارم حاصل کرنے میں ناکام رہے اور ہندوستان اپنی اننگز کو بھرپور طریقے سے ختم نہ کر سکا۔
ابھیشیک نے اپنی طوفانی بلے بازی جاری رکھتے ہوئے۳۷؍ گیندوں پر۷۵؍ رن کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں ۶؍ چوکے اور ۵؍ چھکے شامل تھے۔ شبھ من گل نے۲۹؍ اور ہاردک پانڈیا نے۳۸؍ رن بنائے۔ اکشر پٹیل۱۵؍ گیندوں پر۱۰؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین نے۲؍ وکٹ حاصل کئے جبکہ مستفیض الرحمٰن، تنظیم حسن اور سیف الدین نے ایک، ایک وکٹ لے سکے۔