Inquilab Logo

جان ابراہم’فورس۳؍‘ میں نظر آئیں گے

Updated: April 06, 2022, 11:22 AM IST | Agency

بالی ووڈ کے ماچو مین جان ابراہم اپنی سپر ہٹ فلم فورس کےتیسرے سیکوئل میں کام کرتے نظر آسکتےہیں۔

John Abraham .Picture:INN
جان ابراہم۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے ماچو مین جان ابراہم اپنی سپر ہٹ فلم فورس کےتیسرے سیکوئل میں کام کرتے نظر آسکتےہیں۔جان ابراہم کی فلم ’اٹیک‘  حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔ بالی ووڈ میں یہ چرچا ہے کہ جان ابراہم ایکشن تھریلر فرنچائز ’فورس‘ کے تیسرے سیکوئل میں کام کرتےنظر آ سکتے ہیں۔ جان ابراہم نے بتایا ’’فورس کا اگلا حصہ بنانے کے لیے کام جاری ہے۔ ’فورس‘اس وقت سب سے  ’ان ٹیپڈ ایکشن‘  فرنچائزی ہے۔ وہ ’فورس ۳؍‘کو سمر بلاک بسٹربناناچاہتےہیں جو واقعی بہت بڑا ہے۔ ’فورس‘ میں (ہندستان میں) سب سے بڑی ایکشن فرنچائزی میں سےایک ہونے کی صلاحیت ہے۔ وہ فورس باڈی حاصل کرنے کی کوشش کر رہےہیںجہاں وہ دیوار توڑ سکتے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ’فورس‘ ۲۰۱۱ءمیںریلیز ہوئی تھی جب کہ اس کا سیکویل  فلم ’فورس۲‘ ۲۰۱۶ءمیںریلیزہوئی تھی۔ فلم ’اٹیک‘ کےبعدجان ابراہم فلم پٹھان میں شاہ رخ خان اور دپیکاپڈوکون کے ساتھ نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK