Inquilab Logo

جانی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ سے پیسے نہ لینے کا فیصلہ کر لیا

Updated: June 15, 2022, 12:56 PM IST | Agency | New York

جانی ڈیپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر بارڈ سے پیسے نہیں لیں گے

Johnny Depp and Amber Heard. Picture:INN
جانی ڈیپ اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر بارڈ۔ تصویر: آئی این این

جانی ڈیپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر بارڈ سے پیسے نہیں لیں گے۔جانی ڈیپ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ سابقہ اہلیہ، ایمبر بارڈ سے ہتکِ عزت کیس میں جیتے گئے ۱۰ء۳۵؍ملین امریکی ڈالر نہیں لیں گے۔ ان کے وکیل بینجمن چیو کا میڈیا کو بتانا ہے کہ جانی ڈیپ اپنے اس فیصلے پر سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔وکیل بینجمن چیو  نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ  جانی ڈیپ کا اس مقدمے سے متعلق کہنا ہے کہ’ ’اُنہیں رقم سے کوئی غرض نہیں تھا، یہ مقدمہ سو فیصد اُن کی عزت اور وقار کی بحالی سے متعلق تھا۔‘‘یاد رہے کہ جانی ڈیپ کا ایمبرہرڈ کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے پر فیصلہ سناتے ہوئے جیوری نے مجموعی طور پر ایمبر ہرڈ کو ایک کروڑ۵۰؍ لاکھ ڈالردینے کا حکم دیاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK