Inquilab Logo Happiest Places to Work

کلیان ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی صحت سے کھلواڑ!

Updated: August 18, 2026, 11:19 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Mumbai

واٹر کولر روم میں گندگی کا راج، شدید تعفن اور انجکشن کی سیرینج ملنے سے مسافروں میں تشویش۔

The station`s cooler room, where a syringe (left) is visible amidst the filth. Picture: INN
اسٹیشن پر واقع کولر روم جہاں گندگی کے درمیان انجکشن(بائیں) پڑا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ تصویر: آئی این این

مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کا دعویٰ کرنے والا ریلوے محکمہ شہریوں کی بنیادی صحت اور حفاظت کے تئیں کس قدر غیر سنجیدہ اور لاپروا ہو چکا ہے اس کا ایک شرمناک نمونہ کلیان ریلوے اسٹیشن پر دیکھنے میں آیا ہے۔ اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ۴ ؍اور ۵؍ پر واقع واٹر کولر روم میں صفائی کے ناقص انتظامات اور گندگی کے درمیان انجکشن کی سوئی ملنے سے مسافروں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی: ڈی ایف سی منصوبے کے مٹی بھراؤ کو ترپال اور سیمنٹ کی بوریوں کا سہارا

تفصیلات کے مطابق کلیان ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر چار اور پانچ پر مسافروں کے لئے نصب واٹر کولر کے پلانٹ روم کا جب معائنہ کیا گیا تو وہاں انتہائی دل دہلا دینے والے مناظر سامنے آئے۔ جس پانی سے روزانہ ہزاروں پیاسے مسافر اپنی پیاس بجھاتے ہیں اسی کولر روم کے اندر شدید غلاظت کا ڈھیر لگا ہوا تھا اور وہاں سے ناقابل برداشت تعفن اٹھ رہا تھا جس کی وجہ سے مسافروں میں وبائی امراض پھیلنے کا شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:میراروڈ : میٹرو کے تعمیراتی کام کے دوران ملبہ گرا اور ٹکڑے اسکول وین سے ٹکرائے

اس سنگین غفلت میں سب سے زیادہ چونکا دینے والا پہلو یہ سامنے آیا کہ اسی واٹر کولر روم کے فرش سے استعمال شدہ انجکشن کی ایک سوئی برآمد ہوئی۔ ریلوے کے ایک انتہائی حساس اور پینے کے پانی کے لئے مختص کمرے میں یہ سوئی کہاں سے آئی اسے کس نے اور کس مقصد کے لئے استعمال کیا اس پر تاحال ریلوے پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آ سکی ہے۔ اس واقعہ کے منظر عام پر آتے ہی روزانہ سفر کرنے والے مسافروں میں زبردست ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK