Inquilab Logo

بیوی پر تشدد کا مقدمہ ہارنے کے بعد جانی ڈیپ فلم سےباہر

Updated: November 10, 2020, 10:43 AM IST | Agency | Mumbai

ہالی وڈ اداکار۵۷؍ سالہ جانی ڈیپ نے برطانوی عدالت میں ’بیوی پر تشدد‘ کا مقدمہ اخبار سے ہارنے کے بعد اپنی آنے والی فنٹیسی فلم ’ فنٹاسٹک بیٹس‘ سے علیحدگی اختیار کرلی۔

Johnny Depp.Picture :INN
جانی ڈیپ۔ تصویر:آئی این این

ہالی وڈ اداکار۵۷؍ سالہ جانی ڈیپ نے برطانوی عدالت میں ’بیوی پر تشدد‘ کا مقدمہ اخبار سے ہارنے کے بعد اپنی آنے والی فنٹیسی فلم ’ فنٹاسٹک بیٹس‘ سے علیحدگی اختیار کرلی۔جانی ڈیپ رواں ماہ۲؍  نومبر کو لندن ہائی کورٹ میں برطانوی اخبار ’دی سن‘ کے خلاف دائر کیا گیا ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے تھے۔جانی ڈیپ نے برطانوی اخبار پر ۲۰۱۸ء میں اپنے خلاف ایک مضمون شائع کرنے پر۲؍ لاکھ یورو کا مقدمہ دائر کیا تھا۔برطانوی اخبار نے اپنے مضمون میں جانینی ڈیپ کو ’بیوی پر تشدد کرنے والا شوہر‘ لکھا تھا۔اخبار میں یہ مضمون اس وقت شائع ہوا تھا جب جانی ڈیپ اور ان کی سابق اہلیہ۳۴؍ سالہ امبر ہرڈ کے درمیان ۲۰۱۷ء میں طلاق ہوگئی تھی۔دونوں نے ۲۰۱۵ءمیں شادی کی تھی، تاہم ۲۰۱۶ء میں امبر ہرڈ نے جانی ڈیپ پر تشدد کا الزام لگانے کے بعد طلاق کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا اور دونوں کے درمیان۲۰۱۷ءمیں طلاق ہوگئی تھی۔دونوں میں طلاق ہونے کے بعد متعدد نشریاتی اداروں میں جانی ڈیپ کی جانب سے امبر ہرڈ پر تشدد کی خبریں شائع ہوئی تھیں تاہم برطانوی اخبار کے مضمون میں تفصیلات کے ساتھ بتایا گیا تھا کہ اداکار نے بیوی کو۲؍ سال میں۱۴؍ مختلف مواقع پر جسمانی و جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔مذکورہ مضمون کے بعد جانی ڈیپ نے اخبار کے خلاف جھوٹے دعوے کرنے پر مقدمہ دائر کیا تھا اور اس کی سماعتیں رواں برس جولائی سے ستمبر تک ہوئی تھیں، جس میں جانی ڈیپ اور امبر ہرڈ دونوں شامل ہوئی تھیں۔سماعتوں میں جانی ڈیپ نے سابق بیوی پر تشدد کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اخباری مضمون میں جھوٹ لکھا گیا، سچ تو یہ ہے کہ سابق اہلیہ ان پر تشدد کرتی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK