سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ کے ساتھ طویل قانونی تنازع کے بعد ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ ایک بار پھر مین اسٹریم ہالی ووڈ میں واپسی کر رہے ہیں۔ فلمساز ٹی ویسٹ کی نئی فلم ’’ایبینیزر‘‘ (Ebenezer) میں جانی ڈیپ مشہور کردار ایبینیزر اسکرُوج کے روپ میں نظر آئیں گے۔
EPAPER
Updated: July 24, 2026, 4:05 PM IST | New York
سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ کے ساتھ طویل قانونی تنازع کے بعد ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ ایک بار پھر مین اسٹریم ہالی ووڈ میں واپسی کر رہے ہیں۔ فلمساز ٹی ویسٹ کی نئی فلم ’’ایبینیزر‘‘ (Ebenezer) میں جانی ڈیپ مشہور کردار ایبینیزر اسکرُوج کے روپ میں نظر آئیں گے۔
سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ کے ساتھ طویل قانونی تنازع کے بعد ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ ایک بار پھر مین اسٹریم ہالی ووڈ میں واپسی کر رہے ہیں۔ فلمساز ٹی ویسٹ کی نئی فلم ’’ایبینیزر‘‘ (Ebenezer) میں جانی ڈیپ مشہور کردار ایبینیزر اسکرُوج کے روپ میں نظر آئیں گے۔ چارلس ڈکنز کے کلاسک ناول ’’اے کرسمس کیرول‘‘ کی تاریک اور جدید انداز میں پیش کی گئی اس فلم کا پہلا ٹریلر سان ڈیاگو کامک کان ۲۰۲۶ء کے دوران جاری کیا گیا، جہاں جانی ڈیپ نے بھی خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھئے:’’ٹی وی شوز میں آدمی کی حقیقت جبکہ ورٹیکل میں خوابوں کی دنیا دکھائی جاتی ہے‘‘
یہ ۲۰۰۰ءمیں فینٹاسٹک بیسٹس فرنچائز سے علیحدگی کے بعد جانی ڈیپ کی پہلی بڑی مین اسٹریم ہالی ووڈ فلم ہے۔ ٹریلر کے آغاز میں وہ کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے کہتے ہیں،’’واپس آ کر اچھا لگ رہا ہے۔‘‘ اس مکالمے کو ان کی ہالی ووڈ میں واپسی سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔ ٹریلر میں جانی ڈیپ کے ماضی کے مشہور کرداروں، کیپٹن جیک اسپیرو، ایڈورڈ سزرہینڈز اور دی میڈ ہیٹر کا بھی ذکر کیا گیا ہے، تاکہ ناظرین کو ان کے یادگار فلمی سفر کی یاد دلائی جا سکے۔
فلم میں جانی ڈیپ ایک ایسے ایبینیزر اسکرُوج کا کردار ادا کر رہے ہیں جو کرسمس سے نفرت کرتا ہے، ہر وقت چڑچڑا رہتا ہے اور سڑک پر چلنے والے لوگوں پر برف کے گولے پھینکتا دکھائی دیتا ہے۔ فلم سازوں کا کہنا ہے کہ یہ کردار جانی ڈیپ کے ان منفرد اور سنکی کرداروں کی فہرست میں ایک اور یادگار اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے:امیزون کے ملازمین کی برطرفیاں پھر شروع، اے جی آئی ٹیم میں متعدد عہدے ختم
ٹریلر جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے جانی ڈیپ کی واپسی کا خیرمقدم کیا۔ ایک صارف نے لکھا’’ویلکم بیک جانی! ریلیز کے پہلے ہی دن فلم دیکھوں گا۔‘‘ ایک اور صارف نے کہا کہ فلم میں جدید دور کے ٹِم برٹن کی جھلک نظر آتی ہے، جبکہ ایک مداح نے تبصرہ کیا،’’غیر معمولی کرداروں کا بادشاہ واپس آ گیا ہے۔‘‘ فلم ’’ایبینیزر‘‘ میں ایان میک کیلن، روپرٹ گرنٹ، سیم کلافلن اور ڈیزی رڈلی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم ۱۳؍ نومبر ۲۰۲۶ء کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔