Inquilab Logo

مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کیلئے جانی ڈیپ کا خصوصی ویڈیو

Updated: June 10, 2022, 12:40 PM IST | Agency | New York

امریکی اداکار جانی ڈیپ نے مداحوں کی بے پناہ محبت اور حمایت کا شکریہ ادا کرنے کے لئے اپنا پہلا ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کردیا ہے۔

Johnny Depp`.Picture:INN
جانی ڈیپ۔ تصویر: آئی این این

امریکی اداکار جانی ڈیپ نے مداحوں کی بے پناہ محبت اور حمایت کا شکریہ ادا کرنے کے لئے اپنا پہلا ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کردیا ہے۔ جانی ڈیپ کی جانب سے ٹک ٹاک پر شیئر کئے جانےوالے خصوصی ویڈیو میں ان کے اپنے مداحوں کے ساتھ گزرے خوشگوار اور یادگار لمحات کی جھلکیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔ اُنہوں نےاپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’’ہم ہر جگہ ایک ساتھ رہے ہیں، ہم نے سب کچھ ایک ساتھ دیکھا ہے، ہم ساتھ میں ایک ہی راستے پر چلے ہیں۔‘‘ اُنہوں نے مزید لکھا کہ’’ہم نے مل کر بہت سے صحیح کام کئے، یہ سب اس لئے ممکن ہوا کہ آپ لوگوں نے ساتھ دیا اور اب ہم سب آگے بھی مل کر آگے بڑھیں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK