ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی آیوش شیٹی نے بی ڈبلیو ایف عالمی چمپئن شپ کے پہلے دن مردوں کے سنگلز میں بڑا اُلٹ پھیر کرتے ہوئے چین کے عالمی نمبر ایک شی یو کی کے خلاف یادگار جیت درج کی۔
EPAPER
Updated: August 18, 2026, 1:03 PM IST | Agency | New Delhi
ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی آیوش شیٹی نے بی ڈبلیو ایف عالمی چمپئن شپ کے پہلے دن مردوں کے سنگلز میں بڑا اُلٹ پھیر کرتے ہوئے چین کے عالمی نمبر ایک شی یو کی کے خلاف یادگار جیت درج کی۔
ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی آیوش شیٹی نے بی ڈبلیو ایف عالمی چمپئن شپ کے پہلے دن مردوں کے سنگلز میں بڑا اُلٹ پھیر کرتے ہوئے چین کے عالمی نمبر ایک شی یو کی کے خلاف یادگار جیت درج کی۔ بیڈمنٹن ایشیا چمپئن شپ میں ۱۹۶۵ء کے بعد مردوں کے سنگلز کے فائنل میں پہنچنے والے ہندوستان کے پہلے کھلاڑی بننے والے ۲۱؍سالہ شیٹی نے۱۴۔۲۱،۲۱۔۱۳،۱۹۔۲۱؍ سے جیت درج کر کے مردوں کے سنگلز کے دوسرے دور میں داخلہ لیا۔ یہ ان کے چھوٹے سے کریئر کی اب تک کی سب سے بڑی جیت ہے۔اپریل میں ایشیائی چمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے کے دوران انہوں نے لی شی فینگ، جوناتھن کرسٹی اور کرناوت جیسے بڑے کھلاڑیوں کو ہرایا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: ہاکی ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء: انگلینڈ نے ہندوستان کو شکست دے دی
اس سال یو ایس اوپن سپر ۳۰۰؍ کا خطاب جیت چکے شیٹی نے گھریلو تماشائیوں کی حمایت کے درمیان مقابلے کے شروع سے ہی حملہ آور تیور دکھائے اور پہلے گیم میں ۵۔۱۱؍کی برتری بنا لی۔ اس دوران چین کے کھلاڑی نے بھی کئی غلطیاں کیں۔ وہ کبھی شٹل نیٹ میں الجھا بیٹھے تو کبھی شاٹ کورٹ سے باہر مار گئے۔ شیٹی نے ان غلطیوں کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلا گیم ۱۴۔۲۱؍سے اپنے نام کر لیا۔شی نے حالانکہ اپنے تجربے کا استعمال کرتے ہوئے دوسرا گیم جیت لیا۔ ہندوستانی کھلاڑی نے تیسرے گیم میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ اپنے نام کرلیا۔