Inquilab Logo

جانی لیور کی بیٹی جیمی لیور نے شکیرا کی نقل کرتے ہوئے ویڈیو بنایا

Updated: June 12, 2021, 1:08 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے مشہور کامیڈین جانی لیور کی بیٹی جیمی لیور ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ جیمی لیور نے اپنے مزاحیہ انداز سے شائقین کا دل جیت لیا۔ سوشل میڈیا پر ان کی زبردست فین فالوؤنگ ہے۔

 Jamie Lever.Picture:INN
،جیمی لیور۔تصویر :آئی این این

 بالی ووڈ کے مشہور کامیڈین جانی لیور کی بیٹی جیمی لیور ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ جیمی لیور نے اپنے مزاحیہ انداز سے شائقین کا دل جیت لیا۔ سوشل میڈیا پر ان کی زبردست فین فالوؤنگ ہے۔ اس وقت ، جیمی لیور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں انہوں نےمشہور ڈانسر شکیرا کی نقالی کی ہے جسے سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ جیمی لیور کے تاثرات اور گانے کا انداز حیرت انگیز ہے۔ جیمی لیور ویڈیو کے ذریعہ حال ہی میںشیئر کئے گئےویڈیو میں، وہ مشہور ڈانسر اور گلوکارہ شکیرا کی نقل کرتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں۔ جیمی کا ہر ویڈیو انوکھا ہوتا ہے کیونکہ وہ لوگوں کی اپنے منفرد انداز میں نقل کرتی ہیں۔ اس ویڈیو میں بھی وہ دیسی انداز میں گانا گاکر شکیرا کی نقل کر رہی ہیں۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ جیمی کا ہنر قابل تعریف ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’’تم سچ میں کمال ہو۔‘‘ جبکہ ایک اور شخص نے لکھا ،’’دیسی شکیرا کی ہوگئی انٹری ۔‘‘ اس ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل جیمی لیور کا راکھی ساونت کی نقل کرتے ہوئےویڈیو وائرل ہوا تھا۔اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد شائقین اپنی ہنسی نہیں روک سکے۔ جیمی کایہ ویڈیو وائرل ہوا۔واضح رہےکہ جیمی لیور نےاپنے کریئر کا آغاز اسٹینڈ اپ کامیڈین کی حیثیت سے ۲۰۱۲ء میںکیاتھا۔ وہ بالی ووڈ کی فلموں میں ’کس کس کو پیار کروو‘ اور’ہاؤس فل ۴؍ میں نظر آچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK