بالی ووڈ میں کچھ اداکارائیں ایسی ہیںجنہوں نے اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے شہرت حاصل کی، لیکن ان کی شخصیت کا سب سے دلچسپ پہلویہ ہےکہ وہ فلمی دنیا میں قدم رکھنےکاکوئی ارادہ نہیں رکھتی تھیں۔
EPAPER
Updated: November 22, 2026, 2:22 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ میں کچھ اداکارائیں ایسی ہیںجنہوں نے اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے شہرت حاصل کی، لیکن ان کی شخصیت کا سب سے دلچسپ پہلویہ ہےکہ وہ فلمی دنیا میں قدم رکھنےکاکوئی ارادہ نہیں رکھتی تھیں۔
بالی ووڈ میں کچھ اداکارائیں ایسی ہیںجنہوں نے اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے شہرت حاصل کی، لیکن ان کی شخصیت کا سب سے دلچسپ پہلویہ ہےکہ وہ فلمی دنیا میں قدم رکھنےکاکوئی ارادہ نہیں رکھتی تھیں۔ ایسی ہی ایک اداکارہ جوہی چاولہ ہیں، جنہوں نے اپنی دلکش مسکراہٹ،بےمثال مزاحیہ اداکاری اور فطری انداز سے۱۹۹۰ءکی دہائی میں ناظرین کے دلوں پر راج کیا۔۱۹۸۴ءمیںمس انڈیا کاخطاب حاصل کرنے والی جوہی نے بعد میں فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ کے ذریعے ایسی مقبولیت حاصل کی کہ ان کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤںمیں ہونے لگا۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ مس انڈیا بننے کا فیصلہ بھی انہوں نے محض اپنی سہیلیوں کو دیکھ کر کیا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جوہی چاولہ نےمس انڈیا مقابلے میں حصہ لینے کا فیصلہ بھی کسی بڑے منصوبے کے تحت نہیں کیا تھا۔ ان کے مطابق، کالج کے زمانے میں ایک مقابلہ ہوا تھا، جس میں انہوں نے حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔ اسی دوران کالجوں میں مس انڈیامقابلے کے لیے فارم تقسیم کیےجا رہے تھے۔ ان کی چند سہیلیاں اس مقابلے میں حصہ لینے کی خواہش مند تھیں۔ انہیں دیکھ کر جوہی نے بھی سوچا کہ جب ان کی سہیلیاں یہ مقابلہ کر سکتی ہیں تو وہ کیوں نہیں کر سکتیں۔ بس اسی سوچ کے ساتھ انہوں نے بھی فارم بھر دیا۔