ریڈیوسٹی فریڈم ایوارڈس (آر سی ایف اے )کی مہم ۲۸؍فروری کو لانچ کردی گئی تھی
EPAPER
Updated: March 04, 2023, 12:11 PM IST | Mumbai
ریڈیوسٹی فریڈم ایوارڈس (آر سی ایف اے )کی مہم ۲۸؍فروری کو لانچ کردی گئی تھی
ریڈیوسٹی فریڈم ایوارڈس (آر سی ایف اے )کی مہم ۲۸؍فروری کو لانچ کردی گئی تھی اور اب اس کی جیوری کا انتخاب بھی عمل میں آگیا ہے۔ متذکرہ ایوارڈس میں فاتحین کومنتخب کرنے کیلئے ۶؍نام جیوری میں شامل کئے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ اس ایوارڈس کیلئے ووٹنگ ۱۰؍ سے ۲۰؍ مارچ کے دوران ہوگی اور اس کی تقریب ۲۸؍ مارچ ۲۰۲۳ء کو آن لائن منعقد کی جائے گی۔
جیوری میں شامل افراد میں پہلا نام اتل چورامنی کا ہے جو ٹرنکی میوزک اینڈ پبلشنگ پرائیویٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹرہیں۔اتل آزادانہ طورپرلکھنے اور موسیقی ترتیب دینے والوں کی مددکرتے ہیں۔ جیوری میں دوسرا نام انوراگ تاگت کا ہے جو رولنگ اسٹون انڈیا کے اسسٹنٹ ایڈیٹرہیں۔تیسرا نام وجے بسرور کا ہے۔ وہ او کے لسن میڈیا کے بانی ہیں۔ چوتھا نام حناکرپلانی ہے۔ ۵؍ واں نام ایشوریہ نٹراجن کا ہے جو انڈیاناؤنس کی بانی ہیں ۔ انڈیاناؤنس آرٹسٹ کی مینجمنٹ اور کنسلٹنگ فرم ہے۔ اس جیوری میں آخری نام نریندر کوسنور کا ہے جو ایک فری لانس میوزک جنرلسٹ ہیں۔
آر سی ایف اے کا ۷؍ایڈیشن ہے اور اس بار ۹؍زمروں میں موسیقی کے فنکاروںکو ایوارڈ سے نوازا جائےگا۔ ان زمرو ں میں ہپ ہوپ او رریپ آرٹسٹ، بیسٹ الیکٹرونیکا آرٹسٹ، بیسٹ میٹل آرٹسٹ،بیسٹ راک آرٹسٹ،بیسٹ فاک فیوژن آرٹسٹ، بیسٹ پاپ آرٹسٹ، بیسٹ انڈی کالبیریشن،بیسٹ میوزک ویڈیو اور بیسٹ ینگ انڈی آرٹسٹ کا نام شامل ہے۔ اس ایوارڈ کیلئے انٹری ۷؍ مارچ تک ہونے والی ہے۔