Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی ایوان نمائندگان کےاقلیتی لیڈرکا نیویارک مئیر کیلئےممدانی کی توثیق سےانکار

Updated: July 22, 2025, 8:01 PM IST | Washington

امریکی ایوان نمائندگان کے اقلیتی لیڈر حکیم جیفریز ڈیموکریٹک نیویارک سٹی میئر امیدواری کیلئے ممدانی سےدوبارہ ملاقات کریں گے۔حکیم نے ممدانی کی امیدواری کی توثیق سے انکار کرتے ہوئے کہ ملک واپسی پر وہ ممدانی سے ملاقات کریں گے۔

US House Minority Leader Hakeem Jeffries. Photo: X
امریکی ایوان نمائندگان کے اقلیتی لیڈر حکیم جیفریز۔ تصویر: ایکس

امریکی ایوان نمائندگان کے اقلیتی لیڈر حکیم جیفریز نے پیر کے روز نیویارک سٹی کے میئر امیدوار ظہران ممدانی کی فوری توثیق سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مزید بات چیت کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔بروکلن ملاقات کے بعد کیا وہ ممدانی کی حمایت کے لیے تیار ہیں، کے سوال پر جیفریز نے نامہ نگاروں کو بتایا: ’’جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں ہم نے (نیویارک) ڈیلی گیشن کے دیگر اراکین اور بروکلن کے اعلیٰ سطحی کمیونٹی رہنماؤں کے ساتھ یوگنڈا سے ان کی ملک واپسی پر دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا۔‘‘نیویارک کے ڈیموکریٹ جیفریز نے کہا کہ میئر امیدوار کی اسرائیل پر تنقید کی وجہ سے ابھی تک ممدانی کی توثیق نہیں کی۔ سینیٹ کے اقلیتی لیڈرچک شومر، جو نیویارک سے ہیں، نے اسی طرح خود کو ڈیموکریٹک سوشلسٹ کہلوانے والے امیدوار کی توثیق کرنے سے گریز کیا ہے۔ شومر بھی علاحدہ طور پر ممدانی سے ملنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی فوج کی درندگی، خوراک کے منتظر فلسطینیوں پرپھر اندھا دھند فائرنگ میں ۱۳۲؍فلسطینی جاں بحق

اپنی ریاست میں ڈیموکریٹک ووٹروں کوممدانی کی غیر توثیق کیا پیغام دیتی ہے، کے سوال پر جیفریز نے کہا کہ جمعہ کو ان کی ایک گھنٹے سے زائد طویل تعمیری، اور کمیونٹی کے تعلق سے ملاقات ہوئی تھی۔ انہوں نے دہرایاکہ ’’ہم نے اس ملاقات میں اتفاق کیا کہ وہ ملک واپسی پر دوبارہ اکٹھے ہوں گے۔‘‘ واضح رہے کہ جون میں نیویارک سٹی کے  ڈیموکریٹک میئر کیلئے پرائمری جیتنے کے بعد، ممدانی کو یہ فتح امریکہ کے سب سے بڑے شہر کی قیادت کرنے والے پہلے مسلمان اور پہلے جنوب ایشیائی بننے کے راستے پر لے آئی ہے،اور ممدانی ترقی پسند ڈیموکریٹس میں تیزی سے ایک ابھرتا ہوا ستارہ بن گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK