’’مجھ سے شادی کروگی۲‘‘ کی اسکرپٹ پر کام جاری ہے جبکہ ’’کوئین ۲‘‘ اور ’’کہانی ۳‘‘ بھی پروڈکشن کے مرحلے میں ہیں۔
EPAPER
Updated: April 30, 2025, 5:27 PM IST | Mumbai
’’مجھ سے شادی کروگی۲‘‘ کی اسکرپٹ پر کام جاری ہے جبکہ ’’کوئین ۲‘‘ اور ’’کہانی ۳‘‘ بھی پروڈکشن کے مرحلے میں ہیں۔
تین دہائی بعد بھی ’’مجھ سے شادی کروگی‘‘ کو شائقین آج بھی اتنا ہی پسند کرتے ہیں۔ فلم میں اکشے کمار، سلمان خان اور پرینکا چوپڑہ کی اداکاری سے لطف اندروز ہونے کے ۲۱؍ سال بھی مداح فلم کے متوقع سیکوئل کا انتظار کر رہے ہیں۔
’’مجھ سے شادی کروگی ۲‘‘
رپورٹس کے مطابق فی الحال ورون دھون ’’مجھ سے شادی کروگی ۲‘‘ کی تیاری کر رہے ہیں۔ ’’مجھ سے شادی کرو گی ۲‘‘میں نئی کاسٹ نظر آئے گی جس میں نئی نسل کے اداکار بھی شامل ہیں۔پنک ویلا کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’’ مجھ سے شادی کرو گی۲‘‘ فی الحال اسکرپنٹنگ (اسکرپٹ تیار کرنے) کے مرحلے میں ہےاور اسکرپٹ دیکھنے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اگرساجد اسکرپٹ سے خوش ہوتے ہیںتو کاسٹنگ کی شروعات ہوگی ورنہ اس پر غور نہیں کیا جائے گا۔ تین مرکزی کرداروں کے ساتھ کامیڈی فلم کا سیکوئل بنانے کا آئیڈیا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: سیف علی خان، پریہ درشن کی فلم میں نابینا شخص کا کردار ادا کریں گے
’’کوئین ۲‘‘ اور ’’کہانی ۳‘‘
نہ صرف یہ کہ فلمساز ’’ مجھ سے شادی کروگی‘‘ کے سیکوئل کی تیاری کر رہے ہیں جبکہ ’’کوئین ۲‘‘ اور ’’کہانی ۳‘‘ بھی پروڈکشن کے مرحلے میں ہے جس میں کنگنا رناؤت اور ودیا بالن نظر آئیں گے۔ ذرائع کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’کہانی پسند کی جانے والی فرینچائز ہے اور سجوئے ایسی اسکرپٹ تیار کرنے کے متعلق سوچ رہے ہیں جو فرینچائز کی پرانی فلموں سے بہتر ہوگی ۔ ’’کہانی ۳‘‘ کیلئے ودیا بالن کو کاسٹ کیا جائے گا۔ وہ سجوائے کےاسکرین پلے ختم کرنے کا انتظار کررہی ہیں۔‘‘
’’کہانی ۲‘‘
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ’’وکاس نے ’’کہانی ۲‘‘ کیلئے اسکرپٹ مکمل کر لی ہے لیکن قانونی ٹیم فلم کا عنوان منتخب کر رہی ہے کیونکہ ’’کہانی فرینچائز‘‘ کی پہلی فلم کو پروڈیوس کرنے والے پروڈیوسر اب موجود نہیںہیں۔ اگر ایسا نہیں ہوسکا تو اس فلم کو نئے عنوان اور یکساں کاسٹ کے ساتھ پروڈیوس کیا جائے گا۔‘‘
’’کوئین ۲‘‘ اور ’’کہانی ۳‘‘
’’کوئین‘‘ میں کنگنارناؤت نے فلم کو ایک آزاد انہ نوجوان خاتون کاکردارادا کیا ہے جو اپنے منگیتر سے علاحدگی کے بعد اکیلے ہنی مون پر جاتی ہے۔ ’’کہانی‘‘ میں ودیا بالن نے کلیدی کردار نبھایا ہے جبکہ یہ فلم کولکاتا کے پس منظر پر فلمائی گئی ہے۔ فرینچائز کی تمام فلمیں کامیاب ہوئی ہیں۔