• Tue, 16 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

خواتین ون ڈے: بلے بازی رینکنگ میں مندھانا پھر سر فہرست

Updated: September 16, 2025, 7:26 PM IST | Dubai

ہندوستانی سلامی بلے باز اسمرتی مندھانا نے اتوار کو نیو چنڈی گڑھ میں کھیلے جانے والے ۳؍ میچوں کے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار نصف سنچری بنائی تھی۔

Smriti Mandhana. Photo:INN
اسمرتی مندھانا۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی سلامی بلے باز اسمرتی مندھانا نے اتوار کو نیو چنڈی گڑھ میں کھیلے جانے والے ۳؍ میچوں کے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار نصف سنچری بنائی تھی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے آئی سی سی خواتین ون ڈے بلے بازی درجہ بندی میں دوبارہ پہلا مقام حاصل کر لیا ہے۔

بائیں ہاتھ کی  بلے باز نے۶۳؍ گیندوں پر ۶؍ چوکے اور ۲؍ چھکے لگا کر۵۸؍ رن کی اننگز کھیلی اور انگلینڈ کی کپتان نیٹ شیور-برنٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے وہ مقام دوبارہ حاصل کر لیا ہے، جو انہوں نے پہلی بار جنوری۲۰۱۹ء میں حاصل کیا تھا اور حال ہی میں اس سال جولائی میں بھی حاصل کیا تھا۔ آسٹریلیا نے ۸؍ وکٹ سے کامیابی حاصل کی اور یہ فتح ان کی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بھی نظر آئی۔ بائیں ہاتھ کی بلے باز بیتھ مونی نے۷۴؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ۷۷؍رن  کی اننگز کھیل کر ۳؍ درجے بہتری کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:ایشیا کپ :امارات کی فتح سے ہندوستان سپر۴؍ میں داخل

اینا بیل سدرلینڈ  اپنی ناٹ آؤٹ۵۴؍ رن کی اننگز کے بعد ۴؍ درجے بہتری کے ساتھ۲۵؍ویں مقام پر پہنچ گئی ہیں۔ وہ سلامی بلے باز فوبی لیچ فیلڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے اوپر ہیں۔ فوبی لیچ فیلڈ نے۸۰؍ گیندوں پر۸۸؍ رن کی اننگز کھیل کر۱۳؍ درجے بہتری کے ساتھ میچ کی بہترین کھلاڑی بنیں۔ مندھانا کے علاوہ تازہ ترین ہفتہ وار اپڈیٹ میں جن ہندوستانی بلے بازوں کو فائدہ ہوا ہے، ان میں رچا گھوش شامل ہیں، جو اپنی ۲۵؍ رن کی اننگز کے بعد ۳۹؍ویں سے۳۶؍ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔
اوپنر بلے باز پرتیکا راول۹۶؍ گیندوں پر۶۴؍ رن کی اننگز کے بعد ۴؍ درجے بہتری کے ساتھ۴۲؍ ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ ہرلین دیول۵۷؍ گیندوں پر ۵۴؍ رن کی اننگز کے بعد ۵؍ درجے بہتری کے ساتھ ۴۳؍ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔
گیند بازی کی درجہ بندی میں آسٹریلیا کی کم گارتھ اور آلانہ کنگ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں جبکہ سدرلینڈ دو درجے بہتری کے بعد ۲۱؍ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ ان تینوں نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے ہیں۔ ہندوستان کی اسنیہا رانا ۵؍ درجے بہتری کے ساتھ۱۶؍ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK