• Tue, 16 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشیا کپ :امارات کی فتح سے ہندوستان سپر۴؍ میں داخل

Updated: September 16, 2025, 5:50 PM IST | Abu Dhabi

متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے ایشیا کپ کے میچ میں عمان کو۴۲؍ رن سے شکست دی۔ اب پاکستان کو آخری میچ جیتنا ہوگا۔ امارات کے کپتان عالیشان شرافو نے اچھی بلے بازی کی۔

Uae Players.Photo:INN
امارات کے کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ۲۰۲۵ءمیں اپنے آخری لیگ میچ سے پہلے ہی سپر۴؍ میں پہنچ گئی ہے۔ دراصل پیر کو پہلے میچ میں یو اے ای نے عمان  کی ٹیم کو  ۴۲؍رن  سے شکست دی تھی۔اس نتیجے نے پاکستان کا راستہ مشکل بنا دیا ہے۔ اب پاکستان کو۱۷؍ ستمبر کو یو اے ای کے خلاف ہر قیمت پر جیتنا ہوگی۔ یہ میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ہندوستانی ٹیم اپنے دونوں لیگ میچ جیت چکی ہے اور ۴؍پوائنٹس کے ساتھ گروپ اے کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ ٹیم کو اپنا آخری لیگ میچ۱۹؍ ستمبر ۲۰۲۵ءکو عمان کے خلاف کھیلنا ہے۔ یہاں سے پاکستان اور یو اے ای میں سے صرف ایک ٹیم ۴؍ پوائنٹس تک پہنچ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:سری لنکا نے ہانگ کانگ کے خلاف سنسنی خیزکامیابی حاصل کی

پاکستان کا راستہ مشکل ہے کیونکہ پاکستان کی ٹیم نے لیگ کے ۲؍میں سے ایک میچ جیتا ہے اور ایک ہارا ہے۔ ٹیم کے صرف۲؍ پوائنٹس ہیں۔ اگر ٹیم یو اے ای سے ہار جاتی ہے تو یو اے ای ۴؍ پوائنٹس کے ساتھ سپر۴؍ میں پہنچ جائے گا۔ یو اے ای نے رواں سیزن میں پہلا میچ جیتا ہے جبکہ عمان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایسے میں پہلی بار ایشیا کپ کھیلنے والی عمان کی ٹیم تقریباً باہر ہو چکی ہے۔ اگر عمان  ہندوستان  کے خلاف جیت بھی جاتا ہے تو اسے صرف ۲؍پوائنٹس مل سکیں گے۔
 پیر کی رات  ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں عمان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا انتخاب کیا۔ متحدہ عرب امارات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۵؍ وکٹوں پر۱۷۲؍ رن بنائے۔ جواب میں عمان کی ٹیم۴ء۱۸؍ اوورس میں۱۳۰؍ رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ عالیشان شرافو نے۵۱؍ اور محمد وسیم نے۶۹؍ رن  بنائے۔ جیتن رامانندی نے۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ حسنین شاہ اور سمے سریواستو نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ عمان کی جانب سے آریان بشت نے سب سے زیادہ۲۴؍ رن بنائے۔ جتندر سنگھ اور ونائک شکلا ۲۰۔۲۰؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔  صدیقی نے ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ حیدر علی اور محمد جاوید اللہ نے۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے۔
 یو اے ای کے اوپنر عالیشان شرافو کو پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ انہوں نے۳۸؍ گیندوں پر۵۱؍ رن کی اننگز کھیلی۔ اس اننگز میں۷؍ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ شرافو نے۲۱ء۱۳۴؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے رن بنائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK