جنوبی ہند کے سنیما کی مقبول اداکارہ کاجل اگروال تھرلر فلم ’’دی انڈیا اسٹوری‘‘ کے ذریعے بڑے پردے پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔ پیر کو فلم کے میکرز نے پہلا لک جاری کیا اور ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔
EPAPER
Updated: April 27, 2026, 9:56 PM IST | Mumbai
جنوبی ہند کے سنیما کی مقبول اداکارہ کاجل اگروال تھرلر فلم ’’دی انڈیا اسٹوری‘‘ کے ذریعے بڑے پردے پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔ پیر کو فلم کے میکرز نے پہلا لک جاری کیا اور ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔
جنوبی ہند کے سنیما کی مقبول اداکارہ کاجل اگروال تھرلر فلم ’’دی انڈیا اسٹوری‘‘ کے ذریعے بڑے پردے پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔ پیر کو فلم کے میکرز نے پہلا لک جاری کیا اور ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔
کاجل نے فلم کا پہلا پوسٹر جاری کرتے ہوئے لکھا’’زہر صرف کھیتوں میں ہی نہیں تھا بلکہ خاموشی میں بھی چھپا ہوا تھا۔’’دی انڈیا اسٹوری‘‘ ایک دھیمی زہر کی طرح ہے جو اب اثر دکھا رہی ہے۔ یہ فلم ۲۷؍ جولائی کو سینما گھروں میں ہندی، تمل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہوگی۔‘‘
فلم ’’دی انڈیا اسٹوری‘‘ کوئی عام ڈرامہ نہیں بلکہ یہ ملک کے زرعی شعبے میں ہونے والے سنگین کیڑے مار ادویات کے گھوٹالوں کی سچی اور تلخ حقیقتوں کو بے نقاب کرتی ہے۔ یہ فلم کیمیکلز کے غلط استعمال کے خطرناک اثرات کو دکھاتی ہے، خاص طور پر کیڑے مار ادویات اور کھیتی باڑی سے جڑے معاملات میں۔
یہ بھی پڑھئے:انوراگ کشیپ کی ’’بندر‘‘ ۵؍ جون کو عالمی سطح پر ریلیز ہوگی
فلم کی کہانی ایک بڑے بحران کو سامنے لاتی ہے جو لوگوں کی صحت اور سلامتی کو متاثر کرتا ہے۔ ساتھ ہی یہ فلم نظام کی کمزوریوں پر بھی روشنی ڈالے گی۔ اس میں دکھایا جائے گا کہ نظام میں کہاں کہاں خامیاں ہیں اور ایسے نقصانات کو روکنے کے لیے سخت قوانین کی کتنی ضرورت ہے۔ اپنی مضبوط کہانی اور بہترین سنیماٹک تجربے کے ساتھ یہ فلم ناظرین پر گہرا اثر چھوڑے گی۔
یہ بھی پڑھئے:کورٹ کے بعد اب کونسل میں حکمرانی: سندھو کا بی ڈبلیو ایف میں نئی اننگز کا آغاز
چیتن ڈی کے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو سمت بگڑے، انیتا جادھو، وِنایک سیدانی، کلپیش شاہ، دیویانی کھوراتے اور پریم جوشی نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ اس کے علاوہ فلم’’دی انڈیا اسٹوری‘‘ کو ایم آئی جی پروڈکشن اینڈ اسٹوڈیو کے ساگر بی شندے نے لکھا اور پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میں کاجل اگروال اور شریاس تلپڑے مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔اس فلم کے ذریعے دونوں پہلی بار ایک ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔ اس کے علاوہ فلم میں مرلی شرما، منیش وادھوا اور ترشا سردا جیسے باصلاحیت اداکار بھی نظر آئیں گے۔یہ فلم ہندی، تیلگو اور تمل زبانوں میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔