Inquilab Logo Happiest Places to Work

عالیہ بھٹ کا ’ورک ایتھک‘ ناقابلِ یقین ہے: ایکشن ڈائریکٹر کریگ میکرے

Updated: June 18, 2026, 10:03 PM IST | Mumbai

ایکشن ڈائریکٹر کریگ میکرے نے یش راج فلمز کی اسپائی ایکشن فلم ’’الفا‘‘ میں اداکارہ عالیہ بھٹ اور شروری کی لگن اور محنت کی کھل کر تعریف کی ہے۔

Film Scene.Photo:INN
فلم کا منظر۔ تصویر:آئی این این

ایکشن ڈائریکٹر کریگ میکرے نے یش راج فلمز کی  اسپائی ایکشن فلم ’’الفا‘‘ میں اداکارہ عالیہ بھٹ اور شروری کی لگن اور محنت کی کھل کر تعریف کی ہے۔ کریگ میکرے کا کہنا ہے کہ شائقین کو عالیہ کو فلم میں ایک ایسے ایکشن اوتار میں دیکھنے کو ملے گا جس کا شاید کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔ کریگ میکرے، جو بین الاقوامی سطح پر کئی بڑی خواتین ایکشن اسٹارز کے ساتھ کام کر چکے ہیں، کا ماننا ہے کہ عالیہ بھٹ کی سب سے بڑی طاقت ان کی غیر معمولی کام کرنے کی صلاحیت اور سخت محنت کا جذبہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’دیگر خواتین ایکشن اسٹارز کے مقابلے میں عالیہ بھٹ کو منفرد بنانے والی چیز ان کا ناقابلِ یقین ورک ایتھک ہے۔ انہوں نے’’الفا‘‘ کی تیاری کے لیے بہت وقت اور محنت صرف کی ہے۔ وہ اس فلم کے لیے مکمل طور پر وقف تھیں اور یہی وابستگی ان کی اسکرین پر موجودگی میں نمایاں فرق پیدا کرے گی۔‘‘ کریگ کے مطابق عالیہ نے صرف ایکشن ٹریننگ ہی نہیں کی بلکہ اپنے کردار کو گہرائی سے سمجھنے اور اسے مکمل طور پر اپنانے کے لیے بھی بھرپور تیاری کی۔

یہ بھی پڑھئے:اٹلی کو باہر کرنے والی بوسنیا کی توجہ اب سوئزرلینڈ پر مرکوز


انہوں نے کہا’’عالیہ ان فنکاروں میں شامل ہیں جو ضروری محنت کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں اور اکثر توقع سے کہیں زیادہ تعاون دیتے ہیں۔ وہ فلم کی ضروریات سے بھی بڑھ کر کام کرتی ہیں۔‘‘ کریگ نے فلم کی دوسری مرکزی اداکارہ شروَری کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فنکاروں نے جسمانی فٹنیس، مہارتوں کی ترقی اور اسٹنٹ ٹریننگ کے لیے لمبا وقت دیا۔
انہوں نے کہا’’عالیہ اور شروَری اس فلم کے لیے واقعی ناقابل یقین تھیں۔ جسمانی تیاری، اسکل ٹریننگ اور اسٹنٹ ٹریننگ میں انہوں نے جو لگن دکھائی وہ شاندار ہے۔ ایسے فنکار بہت کم ملتے ہیں جو اتنا وقت اور محنت دینے کے لیے تیار ہوں۔‘‘ کریگ کے مطابق دونوں اداکاراؤں کی تیاری نے ایکشن ڈیزائن اور اسٹنٹ ٹیم کو پیچیدہ اور مؤثر ایکشن سیکوینس تیار کرنے کی مکمل آزادی فراہم کی۔

یہ بھی پڑھئے:اٹلی کو باہر کرنے والی بوسنیا کی توجہ اب سوئزرلینڈ پر مرکوز


انہوں نے کہاکہ ’’ہمارے پاس ایسے فنکار موجود تھے جو پوری طرح تیار اور اہل تھے۔ اس سے ہمیں کسی بھی سطح کے ایکشن سیکوئنس ڈیزائن کرنے کا اعتماد ملا کیونکہ ہمیں یقین تھا کہ وہ انہیں کامیابی سے انجام دے سکیں گے۔‘‘ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی اور شیو رویل  کی ہدایت کاری میں تیار ہونے والی فلم’’الفا‘‘۳؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK