Inquilab Logo

کاجول کو اداکاری ورثے میں ملی لیکن انہوں نے محنت سے نام کمایا

Updated: August 05, 2023, 9:34 AM IST | Mumbai

ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ کاجول نےاپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کے دل میں اپنے لئے خاص مقام بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے اداکاراؤںکو محض’شوپيس‘ کے طور استعمال کیے جانے کےنظریات کو بدل کر سلور اسکرین پر اپنی ایک مضبوط شناخت بنالی ۔

Kajol
کاجول

ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ  کاجول نےاپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کے دل میں اپنے لئے خاص مقام بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے اداکاراؤںکو محض’شوپيس‘ کے طور استعمال کیے جانے کےنظریات کو بدل کر سلور اسکرین پر  اپنی ایک مضبوط شناخت بنالی ۔۵؍ اگست۱۹۷۴ءکوممبئی میں پیدا ہونے والی کاجول کو اداکاری کا فن وراثت میں ملا۔ان کے والد سومو مکھرجی پروڈیوسر جبکہ ماں تنوجا مشہوراداکارہ تھیں۔گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ کاجول اکثراپنی ماں کےساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتی تھیں اسی وجہ سے ان کا بھی رجحان فلموں کی جانب ہو گیا اور وہ بھی اداکارہ بننے کے خواب دیکھنے لگیں۔کاجول نے بطور اداکارہ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز ۱۹۹۲ءمیں آئی فلم ’بے خودی‘ سے کیا تھا ۔ اس فلم میں ان کے ہیرو کا کردارکمل سدانا نے نبھایا لیکن کمزور اسکرپٹ اورہدایت کی وجہ سے فلم باکس آفس پرناکام ثابت ہوئی۔۱۹۹۵ءمیںیش چوپڑا کی فلم’دل والے  دلهنيا لے جائیں گے‘   کاجول کے فلمی کریئر کیلئے سنگ میل ثابت ہوئی۔کاجول اور شاہ رخ خان کی بہترین اداکاری سے آراستہ یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ ۱۹۹۷ء میں انہیں  پروڈیوسر ڈائرکٹر راجیو رائےکی فلم ’گپت‘ میں میں کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ فلم بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی۔فلم میں اپنی بااثراداکاری کیلئےوہ بہترین ویمپ کے فلم فیئر ایوارڈسےنوازی گئیں۔  فلم انڈسٹری کی تاریخ کا پہلا موقع تھا جب کسی اداکارہ کو بہترین ویمپ کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا تھا۔
 ۱۹۹۸ءمیں ریلیز فلم دشمن میں کاجول  نے اپنےفلمی کریئر میں پہلی  بار دوہرا کردار نبھا کر  ناظرین کومحظوظ کیا۔اس فلم میں وہ بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کیلئے نامزد کی گئیں۔ اسی سال ان کی ’پیار تو ہوناہی تھا  اور کچھ کچھ ہوتا ہے‘ جیسی فلمیں ریلیز ہوئیں۔ان دونوں کیلئے بھی وہ بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کیلئے نامزدہوئیں۔ یہ ان  کے کریئر میں پہلا موقع تھا جب ایک سال میں ۳؍ فلموں کے لیے انہیں فلم فیئر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔ ۱۹۹۹ءمیںکاجول  نے اداکار اجے دیوگن کےساتھ شادی کر لی اور فلموں میں کام کرنا کافی حد تک کم کر دیا۔ ۲۰۰۱ء میں فلم’کبھی خوشی کبھی غم‘کے بعد کاجول نے فلم انڈسٹری سے کنارہ کر لیا تھا۔ لیکن ۲۰۰۶ء میں کاجول نے یش چوپڑا کی فلم ’فنا‘کے ذریعے فلم انڈسٹری میں زبردست واپسی کی۔ سپراسٹارشاہ رخ خان کے ساتھ ان کی جوڑی خوب پسند کی  جاتی تھی۔ اپنے فلمی کیریئر میں وہ  چار مرتبہ بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازی جا چکی ہیں۔  ۲۰۱۱ء میںوہ پدم شری ایوارڈ سے بھی نوازی گئی ہیں۔

kajol Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK