• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کاجول نے ’’دوپتّی‘‘ کا پردے کے پیچھے کا ویڈیو جاری کیا

Updated: April 29, 2024, 5:40 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ششانکا چترویدی کی ہدایتکاری میں بننے والی ’’دو پّتی‘‘ ایک کرائم تھریلر فلم ہے۔ بطورپروڈیوسر یہ کریتی سینن کی پہلی فلم ہے۔ کاجول نے اس فلم کا ’’بی ٹی ایس‘‘ (پردے کے پیچھے) کا ویڈیو جاری کیا ہے۔

Kajol. Photo: INN
کاجول۔ تصویر: آئی این این

کاجول نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کریتی سینن کے ساتھ اپنی آنے والی کرائم تھریلر ’’دو پتّی‘‘کا بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کیا ہے۔یہ فلم اس سال کے آخر میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کاجول نے لکھا کہ ’’پردے کے پیچھے، ختم سے آگے۔ ‘‘ویڈیو میں آنے والی فلم کا فوٹوشوٹ دیکھا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر کنیکا ڈھلون اور نیٹ فلکس کی نائب صدر مونیکا شیرگل بھی نظر آرہی ہیں۔
ویڈیو کے آغاز میں کاجول سیٹ پر فوٹو شوٹ کیلئے گولڈن براؤن رنگ کا لباس زیب تن کئے ہوئے داخل ہوتی ہیں۔ ساتھ ہی کریتی کو سبز رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کنیکا اور مونیکا سفید رنگ کا لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Kajol Devgan (@kajol)

’’دوپتی‘‘ کے فلمسازوں نے فروری میں فلم کا ٹیزر شیئر کیا تھا۔ کاجول کو ایک ایماندار پولیس آفیسر کا کردار ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جسے اخلاقی مخمصے کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ کریتی کا مجرمانہ رویہ سچ اور ثبوت کے بگاڑ دیتا ہے۔ کریتی پہلی مرتبہ فلم پروڈیوس کررہی ہیں جو ان کے بینر ’’بلیو بٹر فلائیز فلمز‘‘ کے تحت بنائی جارہی ہے۔ یہ پروڈکشن کمپنی کریتی نے جولائی ۲۰۲۳ء میں قائم کی تھی۔ 
’’دوپتی‘‘ میں کیرتی سینن، کاجول کے ساتھ دوسری مرتبہ نظر آئیں گی۔ اس سے قبل دونوں ۲۰۱۵ء میں روہت شیٹی کی رومانوی ایکشن فلم ’دل والے‘ میں ساتھ نظرآئی تھیں۔ ’’دو پتّی‘‘ میں ٹی وی کے مشہور اداکارشہیرشیخ بھی نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK