اس فلم میں پربھاس، دیپیکا پڈوکون اور امیتابھ بچن ادکاری کےجوہر دکھائیں گے،کالکی ۲۸۹۸؍اے ڈی ناگ اشون کی ہدایتکاری میں بنی فلم ہے جسے اسوینی دت پروڈیوز کر رہی ہیں
EPAPER
Updated: July 21, 2023, 4:05 PM IST | New Delhi
اس فلم میں پربھاس، دیپیکا پڈوکون اور امیتابھ بچن ادکاری کےجوہر دکھائیں گے،کالکی ۲۸۹۸؍اے ڈی ناگ اشون کی ہدایتکاری میں بنی فلم ہے جسے اسوینی دت پروڈیوز کر رہی ہیں
کالکی ۲۸۹۸؍اے ڈی کاٹیزر جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فلم کا ٹیزر سین ڈیاگو کامک کان میں جاری ہوا ہے۔فلم میں دیپیکا پڈوکون ، پربھاس اور امیتابھ بچن جیسے ماہر فنکار نظر آئیں گے ۔فلم کا ٹیزر مداحوں کی جانب سےکافی پسند کیا جا رہا ہے اور وہ فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظارکر رہے ہیں ۔فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے پربھاس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ فلم پروجیکٹ کےاب کالکی ۲۸۹۸؍اے ڈی کہلائے گی ۔ یہ ٹیزر ہماری فلم کی ایک چھوٹی سی جھلک ہے۔ خیال رہے کہ کامک کون میں جاری کئے گئے فلم کے ٹیزر کےکچھ مناظر وجیانتی موویز کے میکرز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کئے تھے۔دریں اثناء رانا دگگوبتی کمپنی اسپرٹ میڈیا فلم کی بین الاقوامی مارکیٹنگ اور ڈسٹری بیوشن پارٹنر ہے۔ ہالی ووڈ ہڑتال کے تناظر میں کامک کان میں دیپیکا پڈوکون کا شمار اسکرین ایکٹرز گلڈامریکن فیڈریشن آف ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن آرٹسٹ کے رکن کے طور پر کیا جارہا ہے۔کالکی ۲۸۹۸؍اے ڈی ناگ اشون کی ہدایتکاری میں بنی فلم ہے۔اس فلم کو اسوینی دت پروڈیوز کر رہی ہیں۔ یہ فلم تمل، تیلگو اور ہندی زبان میں بھی ریلیز کی جائے گی۔ یاد رہے کہ یہ دیپیکا پڈوکون اور پربھاس کا پہلا مشترکہ پروجیکٹ ہے اور امیتابھ بچن دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ۲۰۱۵ءکی فلم پیکو میں نظر آ چکے ہیں ۔ وہ ہالی ووڈ فلم دی انٹرن کے ہندی ریمیک میں بھی ایک ساتھ نظر آئیں گے جس میں این ہیتھ وے اور رابرٹ ڈی نیرو شامل تھے۔